Get Adobe Flash player

اسلام آباد، ایس آئی یو کی کارروائی، موبائل چور گرفتار

اسلام آباد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ( SIU) کی کاروائی،موبائل فون چور گرفتارملزم کے قبضہ سے 06عدد موبائل فون بمعہ ڈبہ جات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)ذیشان حیدر نے مو با ئل فون چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے  ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی ز یر نگرانی اے ایس آئیزمحمد اشرف ،ذوالفقار علی  معہ دیگر ملازمان پر مشتمل  پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے موبا ئل فون چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزم محمد اللہ ولد محمد امیر ساکن پائیں چلاس ضلع دیامیر حال کہوٹہ راولپنڈی کو گرفتارکر کے06عدد موبائل فون بمعہ ڈبہ جات برآمد کر لئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم مندرجہ بالانے ذیل واردات کا انکشاف کیا،مدعی شکیل احمد ولد محمد بنارس ساکن محلہ بنی ترنول ،اسلام آباد نے بتلایا کہ اس کی دوکان ترنول کسٹمر موبائل شاپ کے نام  پر ہے جورات کو بند کر کے گیا اور صبح مورخہ 31.05.17کو آکر دیکھا تو دوکان کی عقب دیوار توڑ کر نامعلوم ملزمان دوکان سے موبائل فونز اور نقدی چوری کر کے لے گئے جس کی نسبت مقدمہ نمبر245مورخہ11.07.17بجرم380/457ت پ تھانہ ترنول، اسلام آباد درج رجسٹر ہے۔گرفتار ملزم بالا سے اس مقدمہ کے 06عدد موبائل فونز بمعہ ڈبہ برآمد ہو چُکے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔