Get Adobe Flash player

کرپشن کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے، چوہدری زاہد رفیق

ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے عمران خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے آوازحق بلند کرنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ آج کرپشن کے خلاف ملکی سطح پر جو احتساب کا عمل شروع ہوا ہے اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ ملک میں سب کا احتساب ہونا چاہیے اگر کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک نہ پنہچایا گیا توملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا۔ جنہوں نے ملکی خزانے کو لوُٹا ہے ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔ پا ان خیالات کا اظہار کاروباری شخصیت و سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران چوہدری زاہد رفیق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ۔ کرپشن کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی غریب آدمی جوتی چوری کرے تو اسکو جیل میں ڈا ل دیا جاتا ہے اور اگر کوئی امیر آدمی ڈاکہ ڈالے یا ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچائے تو اسکو پروٹو کول دیا جاتا ہے ۔ خلفاء راشدین نے بھی ہمیشہ اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کیا۔ آج گلی گلی میں میاں نواز شریف کی کرپشن کے چرچے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ بحثیت قوم ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کرپشن سے بچانا ہے یا پھر کرپٹ عناصر کو ملک پر مسلط کرنا ہے آج کرپشن کے خلاف پوری قوم جاگ اٹھی ہے۔ پراپرٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری زاہد رفیق نے کہا کہ ٹیکس ضرور لگنے چاہیں مگر کسی ایک ادارے کو ٹارگٹ نہیں بنانا چاہیے۔ ایف بی آر سانپ بن کر لوگوں کو ڈرا رہا ہے آج ایف بی آر اور اسحاق ڈار کے غلط فیصلوں کی وجہ سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں۔ دبئی جیسے ملک نے بھی پراپرٹی کی وجہ سے ترقی کی ہے۔ آج اگر کوئی بلڈر ایک گھر تعمیر کرتا ہے تو لاکھوں گھروں کے چراغ جلتے ہیں۔ اسحاق ڈار چراغ جلانے کی بجائے ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کیلئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سی پیک منصوبہ ملکی معیشت کیلئے گیم چینج ثابت ہوگا یہ دو ملکوں کے درمیان معاہدہ ہے اسکا کریڈٹ کسی فرد واحد کو نہیں جانا چاہیے۔ سی پیک منصوبہ ضرور پایہ تکمیل پہنچنا چاہیے کیونکہ اس سے ملکی معیشت وابستہ ہے۔  ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا کریڈت افواج پاکستان کو جاتا ہے ۔