Get Adobe Flash player

راولپنڈی ،مری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،1قتل دوسرا زخمی

تھانہ صادق آباد کے علاقے مین مری روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد مریم شادی ہال کے قریب مین مری روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ناصر عباسی ولد محمد رمضان عباسی سکنہ دیر کوٹ ہلاک جبکہ محمد اشتیاق ولد فضل داد سکنہ کشمیر شدید زخمی ہوگیا ہے پولیس تھانہ صادق آباد نے وقوعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو بے نظر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تھانہ صادق آباد پولیس کے سب انسپکٹر اشرف نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وقوعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کچھ بھی کہنا اس وقت قبل از وقت ہوگا تمام پہلوئوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔