یو سی 44ڈھوک فرمان علی کیلئے 1کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری

 یونین کونسل 44ڈھوک فرمان علی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابق ایم پی اے الحاج ملک غلام رضا کی جانب سے ایک کروڑ کے خصوصی فنڈز جاری کر نے پر سابق ناظم یوسی 44الحاج الیاس محمود عرف لالی ، شیر خان محمد خانو، سابق کونسلر یونین کونسل 44حاجی عبدالرشید اور دیگر ممبران کے مشکور ہیں ۔ حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی حاجی الیاس محمود عرف لالی اور دیگر ممبران کی نگرانی میں جاری ہیں ، پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ، میٹر و بس منصوبے ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل 44کے مکینوں سیاسی و سماجی رہنما بابر سہیل ، انعام شاہ ، مدثر شاہ ، رحمان خان ، محمد یوسف بٹ ، سمیع قریشی ، جاوید خان عرف جیدا، واجد علی قریشی ، فاروق منہاس ، سید صفدر حسین شاہ اور دیگر نے اساس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی الحاج ملک غلام رضا نے اپنے دور میں بھی حلقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے گرانٹ منظور کروائی جس سے گرلز ہائی سکول کی تعمیر ، واٹر ٹینک کی تعمیر اور دو ٹیوب ویلوں کی تنصیب ہوئی جس پر اہلیان علاقہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ لیگی حکومت نے راولپنڈی سے سیٹ نہ ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموںکو بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں امید ہے موجود ہ حکومت کے انقلابی اقدامات کے باعث ملک جلد بحرانوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ سیاسی و سماجی رہنما بابر سہیل نے اساس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 44کے غیور لوگ اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔ن لیگ کے قائدین عوام کو ترقی کے دھارے میں شامل کر نے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ قریشی فوٹو سٹوڈیو کے مالک سمیع قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو میٹر و بس جیسا منصوبہ دے کر اہلیان راولپنڈی کے دل جیت لئے ہیں اس منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے روٹ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا ۔ سابق کونسلر یوسی 44حاجی عبدالرشید نے کہا کہ یوسی میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے پر خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بے حد مشکو ر ہیں۔