Get Adobe Flash player

واپڈا کا لائنوں اورگرڈ سٹیشنوں کی بہتری کیلئے18ارب خرچنے کا فیصلہ

واپڈا ٹرانسمیشن لائنوں،گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز کی بہتری کیلئے18 ارب روپے خرچ کرے گا، ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر ساڑھے گیارہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ترجمان ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابقواپڈا رواں مالی سال کے دوران ملتان ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں ٹرانسمیشن لائنوں، گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز کی بہتری کیلئے اٹھارہ ارب روپے خرچ کرے گا۔ رواں سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب پر ساڑھے گیارہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔