Get Adobe Flash player

راولپنڈی ،دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،ریلوے سٹیشن ٹارگٹ تھا،سکیورٹی ذرائع

راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کے دوران اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ۔پکڑے جانے والے سامان میں مشکوک موٹر سائیکل ، تین بندوقیں ، مشین گن اور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان چکلالہ ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے اسٹیشن پر سرچ آپریشن بھی کیا ۔