Get Adobe Flash player

وفاقی اساتذہ کی طرز پر ٹائم سکیل پرموشن دی جائے

 کینٹ اینڈ گریژن تعلیمی ادارہ جات کے اساتذہ اور پرنسپل صاحبان نے سیکرٹری دفاع، چیف آف آرمی سٹاف سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیںوفاقی اساتذہ کی طرز پر ٹائم سکیل پرموشن دی جائے اور ان کے کیس کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے، ہائی کورٹ کے واضح احکامات ،خزانہ ڈویڑن کے رولز کی موجودگی کے باوجود ڈائریکٹوریٹ میں ان کی سنیارٹی لسٹ کو جائز حق نہیں دیا جارہاہے ،پبلک سروس کمیشن سے مقابلہ کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں ان کا نام ٹائم سکیل پروموشن سے آوٹ کردیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کینٹ گریژن کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور پرنسپل صاحبان نے حکام کی جانب سے ٹائم سکیل ترقی نہ ملنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن سے مقابلہ کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں ان کا نام ٹائم سکیل پروموشن سے آوٹ کردیاگیاہے جو خزانہ ڈویڑن کے رولز کی خلاف ورزی ہے ،اساتذہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں وفاقی تعلیمی اداروں میں ٹائم سکیل پرموشن پالیسی نافذ ہوچکی ہے لیکن کینٹ اینڈگریڑن ڈائریکٹوریٹ میں اس پالیسی پر عمل نہیں کیا جارہاہے ،۔اساتذہ نے سینئر پرنسپلز ملک محمد اسلم، نثار جنجوعہ اور افضل طاہر پر مبنی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ہائی کورٹ اور اسلام آباد کے ٹریبونلز میں مسئلہ اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔