آرٹس کونسل کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ،قربان نیازی کی شاندارپرفارمنس

 راولپنڈی، آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی 70 سالہ تقریبات کے سلسلے میںصوفی میوزیکل نائٹ میں قربان علی نیازی،غلام عباس فراست، ماریہ کنول اوراقدس ہاشمی نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ممبران پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ اورلبنیٰ ریحان پیزادہ نے بطورمہمان ِخصوصی محفل کورونق بخشی جبکہ معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ نے بطورمیزبان اپنے منفرداندازمیں بڑی تعدادمیں موجود شرکاء کے چہروں پرقہقے بکھیرتے رہے۔ صوفی نائٹ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ محمدحنیف ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اگریہی پالیسیاں جاری رہیں تو پاکستان مستقبل کی ترقی یافتہ ریاست ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 70 سالوں میں نشیب وفرازدیکھے مگراب سی پیک کی صورت میں ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل نے راولپنڈی اسلام آبادکے لوگوں کوجشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کیا ہے جوقابل تحسین ہے۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی کی خاطریکجہتی کی اشدضرورت ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔ایڈیشنل کمشنرطارق محمودطارق،عقیل احمدایڈیشنل کمشنر،آئی کنٹری ہیڈآئی ایچ ایچ احسان اوزرک بھی بطورخاص شریک ہوئے۔