اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام چلنے والا سمر سکول اختتام پذیر

کمیونٹی پو لیسنگ کے فروغ کے لیے اسلام آباد پولیس کے زیر اہتمام چلنے والا سمر سکول اختتام پذیر ہو گیا۔ رواں سال بھی بچوں کی ذہنی و جسمانی تربیت اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا ۔پولیس سمر سکول کا مقصد پولیس اور عوام میں قربت لاناہے۔والدین نے پولیس پر اعتماد کیا اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔سمر سکول سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو گی اور ان بچوں کی مدد سے پولیس اور پبلک میں دوریوں کا خاتمہ ہو گا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کا سمر سکول کی اختتامی تقریب سے خطاب۔تفصیلا ت کے مطا بق کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شرو ع ہونے والا بچوں کا ہر دلعزیز سمر سکول پروگرام پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اختتام پذیر ہو گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک تھے جبکہ اس موقع پرریٹائرڈ پولیس افسران،ڈی آئی جی آپریشنز میر ویس نیاز ،ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد سلیمان، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد بن اشرف کے علاوہ پولیس افسران ،بچے اور ان کے والدین ،یوایس ایمبیسی کے نمائندے ،ICITAP کے نمائندوں اور INL کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ رواں سال سمر سکو ل کو رس میں بچو ں کو سوئمنگ ، رائیڈنگ ، مارشل آرٹس، آرچری ، آبسٹیکل،  سوئمنگ ، میجک شواور میوزک شو جیسے کورسز کرائے گئے۔جبکہ بچوں کو ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک قوانین کے بارے میں لیکچرز بھی دئیے ۔اختتامی تقریب میں بچوں نے بھرپور پرمارمنس کا مظاہرہ کیاجس پر بچوں کے والدین محظوظ ہوتے رہے ۔اختتامی تقریب کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس اور ریسکیو 15 کی طرف سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے کہ والدین نے دیکھا کہ بچے کس طرح اسلام آباد پولیس کے ساتھ رہے ۔اس سمر سکول کا والدین کو بعد میں پتہ چلے گا کہ اس کے کیا فائدے ہوں گے۔آپ دیکھیں گے کہ بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور پولیس کے ساتھ ایک اچھا رشتہ قائم ہوگااورعوام اور پولیس میں جو دوریاں ہیں ان کا خاتمہ ہوگا۔ یہ بچے پا کستا ن کامستقبل ہیں اور اس کے انعقاد سے پولیس اور عوام میں بہترین ریلیشن قائم ہو گا اور والدین نے پولیس پر جو اعتما د کیا ہے ہم اس کے مشکو ر ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس دفعہ بچوں کو فول پروف سکیورٹی کے ساتھ ساتھ بہترین ماحول فراہم کیا گیا اور آئندہ اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔اس سال سمر سکول میں بچوں کو کورسز کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچرز بھی دئیے گئے اور سب بچوں کو فرسٹ ایڈ کورسز بھی کرائے گئے۔  انہو ں نے والد ین سے کہا کہ بچو ں کو کھیل کے لیے مو قع فراہم کر یں تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو نکھا ر سکیں ۔بچوں کے والدین نے بھی اسلام آباد پولیس کے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت چلنے والے بچوں کے کورسز کی بہت تعریف کی اور کہا کہ ہم اسلام آباد پولیس کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہایت ہی مشکل حالات میں ہمارے بچوں کو اچھی تربیت دی اور ایسے کورسز جاری رہنے چاہیں تا کہ عوام اور پولیس میں رابطے استوار رہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس  پر و گرام کو کا میا بی سے ہمکنا ر کر نے پر ایس ایس پی ہیڈ کو ارٹر ز اور دیگر سٹا ف مبا ر کبا د کے مستحق ہیں ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بچے یہا ں رہ کر پولیس کے مسا ئل سے با خو بی واقف ہو جا تے ہیں اور ان بچو ں کو بہت سی اشیا ء سکھا ئی گئی ہیں تا کہ ان کے اندر اعتما د پیداد ہو سکے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد بن اشرف نے کہا کہ یہ سمر سکول 2002 میں شروع کیا گیا تھا ۔ہر سال بچوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے جس میں تفریح طبع کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی سمر سکول کا اہتمام کیا گیا جو آج اختتام پذیر ہو رہا ہے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ بچوں کے ذہنوں میں اسلام آباد پولیس کے متعلق ایک خاکہ بنایا گیا ہے جو تاحیات رہے گا۔انہوں نے کہا انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کاوشوں سے اسے ایک منظم طریقے سے آگے بڑھایا  ۔ہم نے ان بچوں کو جو کچھ سکھانے کی کوشش کی ہے اس سے معاشرے میں  بہتری کی کوشش کریں گے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس طرح کے تفریحی پروگرام بھی جاری رکھے گی۔