بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر نوسر باز میاں بیوی نے شہری سے 8لاکھ روپے ہتھیالئے

تھانہ گنجمنڈی کے علاقے مظہر آباد میں نوسرباز میاں بیوی نے سادہ لو نوجوان کو بیرون ملک بھجوانے کا جانسہ دے کر 8لاکھ روپے لوٹ کر خود بیرون ملک فرار ہو گے متاثرہ نوجوان اپنی فریاد لیے روزنامہ اساس پونچ گیاشہری کا اعلیٰ حکام سمیت ایف آئی اے سے ملزمان کی گرفتاری اور اس کی لوٹی گی رقم واپس دلوائے جانے کی اپیل واقعات کے مطابق ھق نواز ولد محمد حسین سکنہ محلہ مظہر ااباد ڈھوک منگٹال نے اساس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میر ے ایکل دوست ملک رضوان سکنہ ڈھوک رتہ نے کافی عرصہ قبل بتایا کے میرے قریبی جاننے والے ہیں جو عرصہ دراز سے انگلینڈ میں مقیم ہیں اور میرے باہر جانے کا کا کام بھی اہنوں نے ہی کروایا ہے آج کل وہ دونون میاں بیوی پاکستان آئے ہوئے ہیںاور راولپنڈی افشاں کالونی میںمقیم ہیں اگر تم نے انگلینڈ جانا ہے تو مین تمہاری ملاقات کرواتا ہوں اپنے قریبی دوست کے اسرار پر ہم دونوں افشاں کالونی چلے گے جہاں دوست نے آصف علی خان ولد محبوب علی خان اور اس کی زوجہ افشاں حنیف  ان کے بھائی فیصل بھٹی سے میری ملاقات کروائی الغرض تمام گفتگو کا نتیجہ یہ نکلا کے انگلینڈ ورک ویزہ پر لیجانے کا کل خرچہ 13لاکھ آئے گا جس میں ویزا ٹکٹ اور دیگر اخراجات شامل ہو ں گے 8لاکھ روپے ہمراہ اپنی دستاویزات ادا کرنے ہونگے اور باقی ماندا 5لاکھ روپے ویزہ لگ جانے اور پاسپورٹ مل جانے کے بعد ادا کرنے ہو نگے ویزہ پراسسز پر 6ماہ کا عرصہ لگے گا حق نواز نے کہا کہ اس فیملی کے انگلینڈ میں مقیم ہونے اور اپنے دوست کی گارینٹی اور ان کی جانب سے دکھائے جانے والے سبز باغ پر اعتبار کر گیا اور بیوی کا زیور بیچا ،عزیز و اقارب سے ادھار پیسے اٹھائے ،اور8لاکھ کی خطیر رقم کا بامشکل بندوبست کرتے ہوئے روبرو گواہان ملک رضوان سکنہ ڈھوک رتہ رقم ان کے حوالے کر دی ان کی جانب سے دی گی 6ماہ کی مدت کے دوران رف دو بار ان سے فون پر رابطہ ہوا جس پر انہون نے کہا کہ آپ کا کیس انگلینڈ میں جمع ہے بہت جلد آپ کا ویزہ مل جائے گا بعد ازاں مذکورہ افراد کے نمرز مسلسل آف مل رہے تھے مقرر کردہ مدت کے 4ماہ گزرجانے کے بعد ایک بار پھر ان سے رابطہ ہوا اور میں نے اپنے کیس کے بابت دریافت کیا جس پر آصف علی خان ولد محبوب علی خان ۔اس کی زوجہ افشاںکے تیور ہی بدل گے اور مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں میرا پاسپورٹ بمعہ ویزہ دینے اور میری رقم دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور مجھ سے کہا کہ جو کچھ کرنا ہے کر لو ہم قانون کو کچھ نہیں سمجھتے کیوں کہ ہم انگلینڈ نیشنل ہیں تم ہہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔سائل حق نواز ولد محمد حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر داخلہ ،اور ایف آئی اے کے احکام بالہ سے اپیل کی ہے کے ان نوسر بازوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے اور ان سے سائل کی لوٹی ہوئی حق حلال کی رقم واپس دلائی جائے اور انہیں کیفر کردار تک پونچایا جائے تاکے دیگر سادہ لو عوام ان کے شر سے محفوظ رہے سکیں ۔