Get Adobe Flash player

سٹی ٹریفک پولیس کی' 'ٹریفک ویک'' کے دوران آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی' 'ٹریفک ویک'' کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں دورانِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری اس دوران 6 ہزار 7 سو موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کی گئی اور پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ رواں ہفتے بدھ سے موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک ''کا آغاز کیا گیا ہے ٹریفک ویک راولپنڈی سٹی سمیت تحصیلوں میں بھی شروع کیا گیا ہے اس دوران موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے کہ'' ون ویلنگ سے گریز اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں دورانِ ڈرائیونگ سڑک کے اوپر انتہائی بائیں لین میں موٹر سائیکل چلائیں جب دائیں یا بائیں موڑنا ہو تو اشاروں کا استعمال کریں ۔