Get Adobe Flash player

کرپشن کی دیمک نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ،بشارت عزیز

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ہوشرباء مہنگائی کا عفریت عوام کو نگلے جا رہا ہے۔ غریب سے لقمے چھیننے والی پالیسیوں کا تسلسل قوم سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے ۔ غلامی کی زنجیروں کو توڑنے اور قومی شعور کی بیداری کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے یومِ تاسیس پر 25  مئی کو ہونے والے ملک گیر ورکرز کنونشن ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو نگے۔25 مئی کے ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے غیور کارکنان ثابت کر دیں گے کہ اب چند خاندانوں کی نہیں بلکہ عوام کی حکومت قائم ہو نے کا وقت آگیا ہے عوام کو مصلوب کرنے والوں کے تخت کا تختہ کرنے کے لیے عوام کو گھروں سے نکلنا ہو گا۔تبدیلی کی امیدیں لگانے والوں کو بھی سمجھنا ہو گا کہ گھر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہو گا۔