Get Adobe Flash player

پناہ کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کیخلاف مہم جاری

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے ٣٠ سال سے لوگوں کو دل کی بیماریوں کے عوامل کے بارے میں آگاہی مہیا کر رہی ہے۔ان عوامل میں تمباکو نوشی بھی شامل ہے،31مئی کو پوری دُنیا میں تمبا نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے،پناہ مئی کا پورا مہینہ تمباکو نوشی کے خلاف ایک مہم چلاتی ہے اس سلسلے میںگزشتہ روز دن بلیو ایریا کلثوم پلازہ چوک میں تمباکو نوشی کے خلاف سٹیکرزاور ہینڈ پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور لارڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی مہیا کی گئی ۔اس مہم کے کنوینر سکاڈرن لیڈر (ر) غلام عباس اور ثناء اللہ گھمن تھے ۔اس موقع پر گورنمنٹ کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور تمباکو فری پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج السراج اور اُن کی پوری ٹیم، نیشنل کونسل آف سوشل ویلفیئر کی ڈائریکٹر فرحت سلطانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد حمید سلیمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اور پناہ کی سگریٹ نوشی کے خلاف کاوشوں کو سراہا۔