میٹرو بس منصوبہ ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے،قاری خالد محمود عباسی

انجمن تاجران موٹر سائیکل یونین مری روڈ سرکلر روڈ کے صدر ممتاز مسلم لیگی رہنما امیدوار چیئرمین یوسی 30 چاہ سلطان قاری خالد محمود عباسی نے سرکلر روڈ پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی اسلام آباد کے لوگوں کو بے حد فائدہ ہوگا خالص عوامی وقار کا منصوبہ ہے مخالفت کرنے والوں نے موٹر وے منصوبے کی بھی مخالفت کی تھی اس منصوبے کا چیئرمین محمد حنیف عباسی کو بنانا ان کی سابقہ شاندار کارکردگی کی بناء پر عمل میں آیا، انہوں نے اس سے پہلے راولپنڈی میگا پروجیکٹ کارڈیا لوجی ہسپتال دو عدد فلائی اوورز اور دوسرے منصوبے وقت سے پہلے اپنی دیانتداری لگن اور ذمہ داری سے مکمل کئے راولپنڈی کے شہریوں کی بے لوث خدمت کی۔