الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر کی بوسنیا کے سفیر سے ملاقات

الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبد الغفار عزیز کے ہمراہ پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ندیم مکاروچ سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کے لئے 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بوسنیا میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوسنیا میں متاثرین کی امداد اور بحالیہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مشکل کی اِس گھڑی میں بوسنیا کے مصیبت زدہ عوام کے ساتھ ہے۔ اور متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔