ڈاکوئوں کا محافظ فورس کے اہلکارروں سے فائرنگ کا تبادلہ،1 گرفتار 3فرار

تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک بنارس میںدن دیہاڑے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کا محافظ فورس کے اہلکارروں سے فائرنگ کا تبادلہ، مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ ڈھوک بنارس میں اسرار نامی شخص اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے، گزشتہ روز دن کے وقت 4مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنانا چاہا تو اہل خانہ نے شور مچا دیا، اسی اثناء میں تھانہ ریس کورس کے محافظ فورس کے اہلکار گشت پر مامور تھے، جنہوں نے شور کی آوزا سن کر آئے تو دروازے پر موجود ایک ڈاکو نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد اس کے ساتھی ڈاکوئوں نے بھی فائر کھول دیا، پولیس اہلکارروں نے تھانے اور پولیس حکام کو اطلاع کر دی، جو موقع پر پہنچ گئے، محافظ فورس کے اہلکارروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس حکام کی ہدایات پرفرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرادی گئی، سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، لیکن ابھی تک کوئی بھی گرفتار نہ ہو سکا، اس حوالے سے ایس ایچ او انسپکٹر ملک یوسف نے بتایا کہ 4ڈاکو اسرار نامی شخص کے گھر داخل ہوئے تھے، کہ محافظ فورس کے اہلکارروں سے آمنا سامنا ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ ہوئی ، ایک ڈاکو زخمی ہوا، 3فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے، زخمی ہونے والے ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں اپنا نام منصور بتایا ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے، جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، تفتیش جاری ہے۔