Get Adobe Flash player

اظہار بخاری نے جیوگروپ کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی

چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے جیو گروپ اور اے آر وائی کے خلاف سپریم کارٹ میں رٹدائر کر دی ۔اظہار بخاری نے اپنے وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی کے ذریعے رٹ میں جیو اور اے آر وائی کے خلاف رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جیو گروپ نے دنیا بھر خصوصی پاکستانی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی ۔چیرمین پیمرا نے ابھی تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔لہذا چیرمین پیمرا، چیرمین جیو گروپ میر شکیل الرحمن ،شائستہ لودھی ،وینا ملک ،اور دیگر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ اظہار بخاری کے ہمراہ متحدہ علماء محاز کے سیکرٹری مولانا آمین انصاری ، آغا نیر جعفری ، شیخ مظہر علی تھے۔ اظہار بخاری نے کہا پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ، اس میں کوئی بھی غیر اسلامی حرکات برداشت نہیں کی جاسکتی ۔پاکستان کے تمام میڈیا گروپ کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے ، اور آئندہ اس قسم کی قبیح پروگرام سے بچنے کیلیے پیمرا میں تمام علماء کرام کو بھی شریک کیا جائے ۔اظہار بخاری نے کہا جیو کی تنزیہ معافی کو تسلیم نہیں کرتے، جس میں شرمندگی کا کوئی پہلو نظر نہیں آتا ۔