Get Adobe Flash player

سزائے موت کے قیدی نے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، بتایا گیا ہے کہ قیدی صلاح الدین ولد اللہ دتہ کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا، جو عدالت سے سزائے موت کی سزا ء ہوئی تھی، جوسال سے قید بھگت رہا تھا، صلاح الدین نفسیاتی مریض تھا اور جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا، اور پریشان تھا، گزشتہ روز صلاح الدین نے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹا،جسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ دم توڑ گیا، جیل حکام نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔