ایس ایس پی شعیب خرم کاسرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کا معائنہ

چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کا معائنہ کیا اس موقعہ پر سینئر ٹریفک آفیسر ایس پی افتخار الحق ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز چوہدری یوسف علی شاہد اور ایم ٹی او انسپکٹر وحید اللہ بھی موجود تھے ا س موقعہ پر تمام ریکارڈ درست پایا گیا چیف ٹریفک آفیسر نے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں کرائے گئے نئے کام کو چیک کیا اور بریفنگ دی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کے دوران چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے مو ٹر سائیکل سواروں کو احکامات جاری کیئے کہ اپنے اپنے مو ٹر سائیکل کے پبلک ایڈریس سسٹم کو مکمل طور پر ٹھیک حالت میں رکھیں اور دورانِ ڈیوٹی فیلڈ میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں میںٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی قوانین اور لین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کی دیکھ بھال اسی طرح کی جائے جس طرح اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔