فراڈ کرنیوالے سب انسپکٹر کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے شہری سے ہزاروں روپے کا فراڈ کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، گزشتہ روز جاویدمیانداد سکنہ پشاور روڈراولپنڈی نے سی پی او کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کو ایک مسئلہ درپیش آ گیا تھا، جس کے متعلق سب انسپکٹر پرویز کے پاس درخواست دی گئی، جو تھانہ نصیر آباد میں تعینات تھا، جس نے سائل سے 70ہزار روپے لئے اور کام نہ کیا، جب اس سے رقم واپس مانگی تو انکار کر دیا، اب وہ رقم ادا نہیں کر رہا، سی پی او نے درخواست ایس پی ہیڈکوارٹر کو مارک کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس متعلق انکوائری کرکے سات دن کے اند اندر رپورٹ پیش کریں۔