Get Adobe Flash player

پائوں کی بدبوسونگھ کر بے ہوش ہوجانیوالا روبوٹ کتا

اپنے بدن، لباس اور پیروں کی بو کے بارے میں بہت حساس ہوتے ہیں اور انہیں دور کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ اسی لیے اب پیروں کی بو سونگھنے والا ایک روبوٹک کتا بنایا گیا ہے ۔اس ننھے منے روبوٹک کتے کو ہینا چین کا نام دیا گیا ہے اور اگر پاں بے بو ہوں تو دم ہلاتا ہے، ہلکی بو والے پیروں پر بھونکتا ہے اور اگر پاں میں شدید بو آرہی ہو تو یہ بے ہوش ہوکر گرجاتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے پیروں کی بو خود اس کے لیے بھی ناقابلِ برداشت ہے۔جاپانی خود اپنے اور دوسروں کے گھروں میں جاتے ہوئے جوتے اور سینڈل باہر اتارتے ہیں۔ بلکہ بدبو والے بدن اور پیروں کو کئی مقامات پر بدتمیزی اور ہراساں کرنے میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسی لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے بو دور کرنے میں مدد لی جاتی ہے۔ اس سے قبل پیناسونک کمپنی نے کپڑے سے بو دور کرنے والا ایک ہینگر بنایا تھا جو بجلی سے چلتا ہے اور خاص انداز میں کپڑے کو بو سے پاک کرتا رہتا ہے۔اسی لیے جاپانی بو دور کرنے کی ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ کتے ہیں اور ہینا چین  کی قیمت بھی ذیادہ ہوسکتی ہے لیکن ابھی اس کی فروخت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔