Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

نوربخاری اور ولی حامد کے مابین صلح کی تمام کوششیں ناکام

اداکارہ نور بخاری اور گلوکار ولی حامد علی کے مابین صلح کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ولی حامد علی نے بھی خاموشی اختیار کر لی۔ایک انٹرویومیں نور کا کہنا تھا کہ میں اپنے اس فیصلے پر قائم ہوں۔ میں زندگی کو آسان بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی، میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کسی جلد بازی میں نہیں بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا ہے، اس لئے اب اس معاملے میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنی مر ضی کے مطابق ہی گزاروں گی۔

 

وزارت، ایم این اے شپ سے استعفے کا معاملہ کل شام کا تھا، ترجمان وزارتِ داخلہ

وزارت اور ایم این اے شپ سے استعفے کا معاملہ گزشتہ شام کا تھا، ترجمان وزارتِ داخلہ کا اعلان، کہتے ہیں وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ چند دوستوں کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کر دیا۔وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے آج شام اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزارت، ایم این اے شپ اور سیاست سے استعفی دے دوں گا لیکن اب وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ کل شام تک میرا ذہن تھا کہ کوئی انتہائی فیصلہ کروں لیکن چند دوستوں سے ملاقات کے بعد

...تفصیل

پانامہ کیس فیصلہ، تحریک انصاف نے کل کے احتجاج کی کال منسوخ کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے کل وزیر اعظم کے استعفی کے دبا کیلئے علامتی احتجاج کرنا تھا تاہم تحریک انصاف کی قیادت اب کل سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کیجانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کیلئے دبا بڑھانے کیلئے عوام کو میدان میں لایا جائے گا، اور اس سلسلے میں تحریک انصاف نے ملک بھر میں جمعہ سے علامتی احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

 

 

میکا سنگھ کا پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کا اعلان

مشہور گلوکار میکا سنگھ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے، بھارتیوں سے برداشت نہ ہوا تو واویلا مچا دیا۔15 اگست کو بھارت، 14 اگست کو ہمارا پاکستان، ہمارا پاکستان، یہ تھے وہ الفاظ ، چہیتے گلوکار میکا کے منہ سے یہ الفاظ ہمارا پاکستان، جیسے انتہاء  پسندوں کے سینے پر انگارے لوٹ گئے۔ میکا سنگھ نے پاکستانی گلوکار ریحان صدیقی کی کال پر لبیک کہا، شگاگو میں یوم آزادی کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کی حامی بھری تو بھارتی چینلز پر واویلا مچ گیا جس پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے ۔میکا پاکستان کے جشن آزادی کی

...تفصیل

عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں' حنیف عباسی

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر کوکین استعمال نہیں کرتے تو میڈیکل ٹیسٹ کرائیں' عمران خان  دلیر بن کے اپنی بیٹی کو قوم کے سامنے اپنا کر دکھائو' نمبر دو ہونے کی تمام خصوصیات عمران خان میں موجود ہیں' لیڈری کا دعویٰ کرنے  کے بعد عمران خان نتھیا گلی بھاگ جاتے ہیں' منشیات  کا عادی قوم کا رہنما کیسے ہوسکتا ہے' عمران خان لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا بند کریں' شیخ رشید سے پوچھا جائے ک پانچ ججز کو اربوں روپے کی آفر کس نے کی' ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی۔  جمعرات کو میڈیا سے

...تفصیل

رنبیر کپور اور اداکارہ ماہر ہ خان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات

رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی دوستی کے چرچے تو بھارتی میڈیا میں کافی عرصہ سے ہورہے ہیں تاہم اب  رنبیر کپور کے دوست کے بیان نے بھارتی میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار رنبیر کپور کے دوست نے بھارتی میڈیا میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے  کہ" اداکار رنبیر کپور اور ماہرہ خان پچھلے کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے قریب آتے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ان کے مطابق رنبیر کپور ماہرہ خان کو اپنی ذاتی تصاویر دکھانے سے بھی گریز نہیں کرتیاور اداکارہ ماہرہ  کیساتھ وقت گزارنا  پسند کرتے ہیں، اور ان کی

...تفصیل