Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف

بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اپنے گھر کے تمام کام خود کرتی ہیں۔انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا نام دنیا کے معروف اور پسندیدہ ترین فلمی جوڑوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے، تاہم ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی  کی علیحدگی کی خبر مداحوں پر بجلی بن کر گری۔بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2005 میں فلم مسٹر اینڈ مسز اسمتھ کے بعد سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور  دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن پھر اچانک اس جوڑی کوکسی کی نظر لگ گئی اور شادی

...تفصیل

امجد صابری قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ

حکومتِ سندھ نے معروف قوال امجد صابری قتل کیس کو فوجی عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں امجد صابری قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دو مرکزی ملزمان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ نے ملزمان اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے تمام مقدمات فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ملزمان کے خلاف امجد صابری، ملٹری پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے، پولیو ورکرز حملہ کیس سمیت 22 سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ پولیس کے مطابق معاملہ اپیکس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا

...تفصیل

وزیراعظم نے 25لاکھ اورعمران خان نے ایک لاکھ 59ہزار روپے ٹیکس دیا

ایف بی آر کے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 25 لاکھ 24 ہزار 213 روپے ٹیکس ادا کیا۔ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی سال 2016 کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک کے وزیراعظم نوازشریف نے سال 2016 میں 25 لاکھ 24 ہزار 2013 روپے ٹیکس ادا کیا جب کہ ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے  ایک لاکھ 59 ہزار 609 روپے ٹیکس ادا کیا۔ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 2016 میں 95 لاکھ 31 ہزار 60 روپے ٹیکس دیا جب کہ ان کے

...تفصیل

نوکیا5کی پاکستان میں فروخت شروع

ہوم آف نوکیا فونز ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے دوسرے اسمارٹ فون  نوکیا5 کی پاکستان میں ایڈوانس ٹیلی کام کے ذریعے فروخت شروع کردی ہے۔اس سال کے آغاز میں بارسلونا، اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائی گئی۔ اس ڈیوائس میں اعلی ترین کاریگری، منفردڈیزائن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فیچرزموجود ہیں جو فون کو اپنے انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس حوالے سے ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ کامران خان نے کہنا ہے کہ نوکیا  3کے حوالے سے موصول ہونے والی زبردست پذیرائی کے بعد آج پاکستان

...تفصیل

کام کے دوران ویڈیو گیم کھیلنا دماغی صحت کیلئے مفید ہے، تحقیق

اوقاتِ ملازمت میں اکثر لوگوں کو اعصابی تنا، اکتاہٹ، تھکن اور بے چینی کی شکایت ہوتی ہے لیکن اب امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران وہ صرف پانچ منٹ کا وقفہ کرکے ویڈیو گیم کھیل لیا کریں تو یہ شکایت بڑی حد تک دور ہوجائے گی۔کام کا دبا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اعصابی تنا دنیا بھر کے ملازمت پیشہ افراد کا سنگین مسئلہ ہے کیونکہ ایک جانب یہ ان کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے تو دوسری طرف ان کی یادداشت، اکتسابی صلاحیت (نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت) اور عمومی ذہانت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر

...تفصیل

ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑسے تجاوزکرگئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے چیرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں پبلک اکانتس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے چیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 5 سب میرین کیبلز کام کررہی ہیں اور سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہورہا ہے، سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک کیبل بچھائی جا رہی ہے، اس وقت ملک کے 72

...تفصیل