Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

پاکستان خطے میں استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام کیلیے امریکا کے ساتھ ملکرکام کرنیکو تیار ہے۔انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزسے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے اور اب معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیراہے جب کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ ملکرکام کرنیکو تیار ہے۔اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آپریشن

...تفصیل

چیف جسٹس کا ملتان میں جرگے کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کا نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثار نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی سے متعلق الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر گزشتہ روز 20 افراد کو گرفتارکیا تھا جب کہ اب پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے

...تفصیل

عمران ہاشمی کے ہم شکل پاکستانی نوجوان کی دھوم

ناموربھارتی اداکارعمران ہاشمی کے ہم شکل خیبر پختونخوا کے رہائشی پاکستانی نوجوان مزداک جان نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشہور فنکاروں کے ہم شکل افراد بکثرت پائے جاتے ہیں جب ہی تو ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی معروف شخصیت کا پاکستانی ہم شکل نکل آتاہے۔ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ہم شکل پاکستانی نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور اب پشاور کے علاقے حیات آباد کے نوجوان مزداک جان نے نامور بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی سے بہت زیادہ

...تفصیل

آئی فون 8!پہلی جھلک دکھا دی گئی

بہت انتظار، افواہوں اور چہ مگوئیوں کے بعد ایپل کارپوریشن نے آخرکار آئی فون 8 کی پہلی جھلک جاری کر دی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس میں ہوم بٹن واقعی میں ختم کر دیا گیا ہے۔آئی فون 8 کے بارے میں یہ تمام باتیں ایپل نے خود جاری نہیں کیں بلکہ فوربس میگزین کے توسط سے مصدقہ معلومات کی حیثیت سے (تصویروں سمیت)پیش کی ہیں۔اس کے 5.8 انچ چوڑے گلاس ڈسپلے پر کہیں بھی ہوم بٹن موجود نہیں جبکہ آڈیو جیک بھی غائب ہے۔اس کا پاور بٹن بھی آئی فون کے پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑا ہے۔آئی فون 8 میں اسکرین کے

...تفصیل

گوگل سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی سیر

زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک جانے کے لیے راکٹ اور انسان بردار خلائی جہاز کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ایسی صرف ایک پرواز پر اربوں پاکستانی روپوں جتنی لاگت آتی ہے یعنی صرف وہی لوگ وہاں کی سیر کر سکتے ہیں جو ارب یا کھرب پتی ہوں۔ لیکن اب گوگل نے عوام کی یہ مشکل بھی آسان کر دی ہے۔گوگل نے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے تعاون سے اپنی مشہورِ زمانہ اسٹریٹ ویو کی سہولت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس)تک وسیع کر دی ہے یعنی اب آپ گھر بیٹھے بالکل

...تفصیل

موٹر سائیکل ، گاڑیوں خوار ہونے لگے،

پیٹرول نہ ہونے کے باعث سڑکوں پرپبلک ٹرانسپوٹ معمول سے کم، عوام دھکے کھانے پر مجبور، کئی افراد دفاترنہیں پہنچ سکے،آئل ٹینکرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے، ذرائع کو کہنا ہے کہ یہ صورتحال 15دن تک برقرار رہ سکتی ہے،سپلائی متاثر ہونے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیٹرول نایاب ہوگیا، پبلک ٹرانسپورٹ غائب، عوام کو دفاتر پہنچے میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں پیٹرول کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگء ہے، شہر کے چند ہی پمپس پر پیٹرول مل رہا ہے، اور جہاں پیٹرول فروخت

...تفصیل