Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

عمران پر جھوٹے الزام پر تمام لیگی حکومتی ارکان کو عزت یاد آگئی، شیری مزاری

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آج عمران خان پر جھوٹا الزام لگا تو تمام حکومتی ارکان کو عزت یاد آگئی ان کی اس وقت عزت کہاں تھی جب خواجہ آصف نے ان دی فلور آف دی ہائوس مجھے گالی دی اگر انکوائری بیٹھانی ہے تو خواجہ آصف پر بھی بٹھائیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت عورتوں کے حقوق پر انکوائری کرتی ہے تو خواجہ آصف کو اس میں ڈالیں شیریں مزاری کاکہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے پاس اگر ثبوت ہیں تو وہ ثبوت پیش کریں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے جو شہید بے نظیر کی جو فوٹو شاپ کیں

...تفصیل

لاہوراور پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں میں مریضوں کو سسکتا چھوڑ کرچوتھے روز بھی ہڑتال جاری رکھی اور مریضوں کی پریشانی پر بھی ینگ ڈاکٹرز کو رحم نہ آیا جس پر سینئر ڈاکٹرز نے چارج سنبھال لیا ۔ مریضوں اور لواحقین کے مطابق ڈاکٹروں کے احتجاج کا خمیازہ ہر بار کی طرح غریب عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت درمیان ہونے والے طویل مذاکرات ناکام ہوگئے تھے جس کے

...تفصیل

پاک بھارت سرحد پر فوج کی مکمل عملداری ہے،بھارتی وزیر داخلہ

بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر بھارتی فوج کی ریڈارز،سینسرز اور دیگر نگرانی کے آلات کے ساتھ مکمل عملداری ہے ۔جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پاک بھارت سرحد کو محفوظ بنانے کا عمل جاری ہے کوئی کام ایسا نہیں ہے جو مکمل نہ ہو۔بھارتی فوج کی سرحد پر مکمل عمل داری ہے ۔انکا کہنا تھاکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر دراندازی روکنے کا نظام قائم کیا ہے اسکے علاوہ سرحد پر ممکنہ دراندازی کے خطرے سے

...تفصیل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہداہت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عائشہ گلالئی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی کے سیکیورٹی سے متعلق خط علم میں آیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جس نے الزام لگایا اس کا احترام کرتے ہیں اور جن پر الزام لگایا گیا ان کا بھی احترام کرتے ہیں اگر

...تفصیل

تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا ڈرائیو اور ہیلپر زخمی

نواب شاہ میں قاضی احمد سکھیو منایو اسٹاپ کے مقام پرآئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا  ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر فرنس آئل موجود ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر اسکول کی دیوارسے ٹکراتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہوگئے۔موٹروے پولیس اور مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ٹینکر میں موجود فرنس آئل بہہنے لگا جس کے بعد علاقے کو

...تفصیل

قوم کی بیٹی کی کر دا ر کشی نہیں ہونی چاہیے ماروی میمن

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء اوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات درست ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلالئی اس دھرتی کی بیٹی ہے اوران کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی بہادرخاتون ہیں اورتحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے انہیں ہراساں کئے جانے کے الزامات حقیقت پرمبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی تحقیقات کی اپیل کی ہے اورامید ہے کہ

...تفصیل