Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھارتی بے بنیاد الزامات دہشتگردی سے رنگے ہاتھ چھپانے کی کوشش ہے جب کہ پاکستان خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ہفتے وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغانستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں اور وہاں امن لانے کے ہر عمل میں شریک رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، دہشت گردی ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی جہاں بھی ہوں پرزور مذمت کرتے ہیں،

...تفصیل

وینااورماہرہ بھی عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئیں

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ٹی وی اینکر وینا ملک نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پرعائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کو کھری کھری سنادیں۔پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بدکردار شخص قراردیا تھا ، انہوں نے کہا تھا عمران خان خود کوفرشتہ اور پوری دنیا کو خراب سمجھتے ہیں ، عائشہ گلالئی کے اس بیان پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا پوگیا اورعمران

...تفصیل

پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے، سینیٹرنجمہ حمید

سینیٹرنجمہ حمیدنے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے اوراس نعمت کا جتنا شکرکریں کم ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںمنعقدہ آل پاکستان مصوری کی نمائش بعنوان 'خوبصورت پاکستان' کی افتتاحی تقریب کے موقع پرکہی۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ بطورخاص،صدرمسلم لیگ ن کلچرل ونگ راولپنڈی ڈویثرن رفعت عباسی،نائب صدر ثمینہ عباسی،ممبرتحصیل کونسل شازیہ رضوان، ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔سینیٹرنجمہ حمیدکا کہنا تھا کہ

...تفصیل

زائد بلنگ کی شکایات کے متعلق خبریں بے بنیادہیں، آئیسکو ترجمان

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے ترجمان نے کچھ اخبارات میں زائد بلنگ کے متعلق شائع ہونے والی خبروںکی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آئیسکو میں موبائل میٹر ریڈنگ سسٹم کے رائج کئے جانے سے آئیسکو ریجن میں رانگ ریڈنگ یا اضافی بلنگ کا تصور ختم ہو چکا ہے ، آئیسکو کا ریڈنگ سٹاف صارفین کے بجلی میٹروں پہ موجود ریڈنگ کی تصاویر بنا کر ریڈنگ لیتا ہے جو کہ آئیسکو کے صارفین کے بجلی بلوں پر بھی موجود ہوتی ہے ، صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بجلی کے بل ارسال کئے جاتے ہیں ۔ آئیسکو ریجن میں

...تفصیل

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف نائن سے جواں سالہ لڑکی اغوا

تھانہ مارگلہ کی حدود سیکٹر ایف نائن سے جواں سالہ لڑکی اغواء ، مقدمہ درج کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی رہائشی بیوہ لیاقت علی نے  روزنامہ اساس سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں  مکان F85/1  پی اے ایف شاہین چوک سیکٹر ایف نائن کی رہائشی  ہوں میری بیٹی تانیہ لیاقت عمر سولہ سال کو فیضان شاہ ولد نصیر شاہ  نے مورخہ 29 جولائی کو دن تین بجے اغواء کرلیامیری بیٹی کے اغواء میں فیضان شاہ کے ساتھ اختیاج بی بی ، کبیر شاہ  اور  فیضان شاہ کا بھائی نبیل شاہ ، سفیر شاہ شامل ہیں فیضان شاہ کا تایا شبیر شاہ

...تفصیل

بہارہ کہو ،پولیس کانسٹیبل کی جواں سالہ بیٹی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل

تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ میںسیری چوک میں پولیس کانسٹیبل کی جواں سالہ بیٹی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ، لڑکی کو زندہ جلا  دیاگیا، مقدمہ درج   تفصیلات کے مطابق پرویز اختر ولد شبیر محمد نے  روزنامہ اساس  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں مکان نمبر 6 گلی نمبر 12 اظہر ٹائون سوہان اسلام آباد کامستقل رہائشی ہوں اور پی ایم ہائوس میں بطور پولیس ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہوں میری بیٹی تنزیلہ  بی بی عمر 19 سال اپنی نانی حمیدہ  بی بی خالہ عقیلہ  بی بی اور اپنی والدہ  ناصرہ بی بی جس کو میں نے تقریباً 17 سال قبل طلاق

...تفصیل