Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

نواز شریف کو اقامہ پر نہیں بلکہ زائد اثاثے رکھنے پر نااہل کیا گیا،صفدر عباسی

پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر صفدر عباسی اور ناہید خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا پانامہ کے حوالے سے فیصلہ کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں آئین کے آرٹیکل 62,63کو نکالا جا رہا تھا تو اس وقت پی ٹی آئی اور ن لیگ نے مخالفت کی تھی آج وزیراعظم کی نا اہلی کی بنیادی وجہ ہی 62اور63بنا ہے۔ ن لیگ کی طرف سے مسلسل جھوٹ بولا جا رہا  ہے کہ وزیراعظم کو پانامہ پر نہیں بلکہ اقامہ پر نا اہل کیا گیا ہے جبکہ حقیقت میں ان کو زائد اثاثے رکھنے پر نا اہل کیا گیا ہے۔

...تفصیل

کیا پی سی او کے تحت حلف لینے اور مارشل لا لگانے والے صادق و امین تھے؟سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخالفین پر اندھا دھند حملے کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ:۔
1۔ پانامہ کا ہدف نواز شریف، روسی صدر اور ڈیوڈ کیمرون تھے۔
2۔ پانامہ پیپرز میں دنیا کی مختلف شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔
3۔ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا۔
4۔ جج صاحبان نے گاڈ فادر کا لفظ استعمال کیا جو توہین آمیز تھا۔
5۔ قانونی ماہرین نے گاڈ فادر کے نکتے کو اٹھانے کا مشورہ دیا۔
6۔ ہم نے گاڈ فادر کے معاملے پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
7۔ ایک جج صاحب

...تفصیل

عوام نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کیا، 10 ریفرنس دائر کریں، ڈرتا نہیں،شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے نامزد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول نہیں کیا، ایک نہیں دس ریفرنس دائر کریں، کسی سے نہیں ڈرتا، مولانا فضل الرحمان عبوری وزیر اعظم کی حمایت کے لئے پارٹی سے مشاورت کریں گے۔نون لیگ کے نامزد امیدوار برائے وزارتِ عظمی شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے حمایت کرنے کی درخواست کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں نون لیگ کے نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ اقامہ ہونا غیرقانونی نہیں، آجکل قوانین کی

...تفصیل

حق و سچ کی آواز بلند کرکے عمران نے عوام کے دل جیت لئے

 تحریک انصاف کی نارتھ ریجن کی عہدیداروں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ کرپٹ نظام نہیں چل سکتا نے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ان حالات کا اظہار کرتے ہوئے شمیم آفتاب، عنبرین ترک، نرگس جبین ، ثمرینہ جاوید، شمع سلیم اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہو ں نے کافی عرصے جدو جہد کی تھی اور کامیابی حاصل کی ہے ہم ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی خواتین ونگ نے کہا ہے کہ فیصلہ پاکستان کی تبدیلی کا اہم دستور ثابت ہوا ہے۔ آج احتساب کا عمل

...تفصیل

کرپٹ عناصر کے خلاف جدوجہد کے عزم کا اعلان، مختار امامی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 6اگست اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسینی کی برسی ملک دشمن قوتوں کے خلاف محب وطن طاقتوں کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے  اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ شہید قائدنے جنرل ضیا جیسے ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم اور اصولی موقف کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔وہ باطل قوتوں کے سامنے جرات و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔شہید قائد کی 29ویں برسی  پر ہم نے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ان کے

...تفصیل

ناجائز اسلحہ، پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی17ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے4270گرام چرس،29لیٹر کھلی شراب ، 27روند پستول 30بور اور 525پتنگیں اور 08عدد ڈوریں برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے رفیع سے 1100گرام چرس ، عبد اللہ سے 300گرام چرس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے مظہر سے 1070گرام چرس ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے آزاد سے 1250گرام چرس ، تھانہ روات پولیس نے سرور سے 120گرام چرس ،

...تفصیل