Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

مسلم لیگ(ن)نے تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلہ تسلیم کیا،راجہ سفیر

پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد لیبرونگ کے صدرراجہ سفیر نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف سپریم کورٹ میں پٹیشن کے اندراج سے لے کر فیصلے تک مختلف مراحل میں شدید تحفظات کے باوجود عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں،پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظر ماضی کی 76سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ فیصلے کے بارے میں اپنے شدیدتحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کئے گئے،متعصبانہ ٹرائل کے آئینی و قانونی تقاضے بُری طرح

...تفصیل

اسلام آباد، پولیس کا منشیا ت فروشوں کیخلاف کا ر روائی،چار ملزمان گرفتار

 وفا قی پولیس کا منشیا ت و شراب فروشوں کے خلاف کا ر روائی، چار ملزمان گرفتار ،2220گر ام چرس ،308گر ام ہیر وئن اور 10لیٹر شراب بر آمد ،   تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ، تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ

...تفصیل

کیا پی سی او کے تحت حلف لینے اور مارشل لا لگانے والے صادق و امین تھے؟سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخالفین پر اندھا دھند حملے کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ:۔
1۔ پانامہ کا ہدف نواز شریف، روسی صدر اور ڈیوڈ کیمرون تھے۔
2۔ پانامہ پیپرز میں دنیا کی مختلف شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔
3۔ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا۔
4۔ جج صاحبان نے گاڈ فادر کا لفظ استعمال کیا جو توہین آمیز تھا۔
5۔ قانونی ماہرین نے گاڈ فادر کے نکتے کو اٹھانے کا مشورہ دیا۔
6۔ ہم نے گاڈ فادر کے معاملے پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
7۔ ایک جج صاحب

...تفصیل

پمز میں ہیپاٹائٹس کے 3000کیس رجسٹر،مرض بڑھ رہا ہے ،ڈاکٹر وسیم خواجہ

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں ایک سال کے دوران ہیپاٹائٹس کے3000 سے زائد مریض آئے جن کو سخت پیچیدگیاں تھیں جبکہ اس عرصہ کی دوران2300نئے مریض ہسپتال میں رپورٹ کئے گئے۔میڈیا رپورٹس میں اعداد وشمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پمز میں رجسٹر شدہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،خصوصاً جگر کے اس مرض کے مریضوں میں پیچیدگیاں دیکھنے میں آئیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران پمز میں2300 نئے مریضوں کا علا ج کیا گیا اور یہ المناک صورت حال ہے کہ1500مریض خون کی الٹیاں لئے ہسپتالوں

...تفصیل

جسٹس کھوسہ نے کہا تھا آپ عدالت آ جائیں عمران خان کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جب ان کی پارٹی نے اسلام آباد کو لاک ڈائو ن ( شہر کی ناکہ بندی) کر نے کا اعلان کیا تھا تو سپریم کورٹ کے ایک جج نے ان سے ریکوئسٹ(درخواست)کر کے کہا تھا آپ سپریم کورٹ آجائیں ۔یہ بات تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ویڈیو میں عمران خان نے کہا کہ جب ہم نے اسلام آبا د کو لاک ڈائو ن کر نے کا فیصلہ کیا تھا تو مجھے یاد ہے کہ عدلیہ بیٹھی تھی او ر مجھے سپریم کورٹ کے

...تفصیل

نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے پرویز مشرف

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کا سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے، نواز شریف نے پاکستانی عوام سے جھوٹ بولا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوئی وجہ نہیں، فیصلہ میرٹ پر ہوا فوج کا کوئی کردار نہیں۔امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد روکے جانے پر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ امداد رک جانے سے پاکستان کو

...تفصیل