Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم کے امیدوارکا اعلان زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس لئے رابطہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوارلانا چاہیے جس کیلئے پیر کو ملاقاتیں ہوں گی۔

رواں سال2017 کا دوسرا چاندگرہن7 اگست کو ہوگا

رواں سال2017 کا دوسرا چاندگرہن7 اگست کو ہوگا پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا محکمہ موسمیات کے مطابق سال2017 کا دوسرا چاندگرہن کا آغاز ـ7 اگست کی شب پاکستانی وقت کے مطابق8 بجکر 50 منٹ پر ہوگا 11بجکر 20 منٹ پر عروج پر ہوگا اور رات ایک بجکر51منٹ پر چاندگرہن ختم ہوجائے گا یہ گرہن پاکستان کے علاوہ ، مغربی ایشیاء ،آسٹریلیا، انٹارکیٹکا ،افریقہ اور یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے2240گرام چرس،67لیٹر کھلی شراب،3000بوتل شراب،3عددپستول 30بورمعہ14روند،01عدد رائفل12بور معہ 01روند ،430ہوائیاں ،150انار برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے عاصم سے300گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عزت خان سے120گرام چرس، تھانہ RAبازار پولیس نے میثم سے 400گرام چرس، مہدی حسن سے300گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے

...تفصیل

راولپنڈی، پولیس کی قماربازوں کیخلاف کارروائی ،ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی رقم 10880/-روپے05عدد موبائل فون ،04موٹر سائیکل اور01گھڑی برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے گیلانہ موٹر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف 05ملزمان خادم،طارق،فیضان،عمران اور مجاہد کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہوئی رقم 6700 /-روپے03عد دموبائل01عدد گھڑی برآمد کرلی جبکہ تھانہ گوجرخان پولیس نے اسلام پورہ جبر کے مقام پر ریڈ کرکے قمار بازی میں مصروف03ملزمان

...تفصیل

چوہدری نثار ایک سچے اور بے باک سیاستدان ہیں، راجہ ساجد حمید

چوہدری نثار ایک سچے اور بے باک سیاستدان ہیں دشمن بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل رنیال کے چیر مین راجہ ساجد حمید اور وائس چیر مین راجہ گلزار نے انے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ اور ملک کے لیے انہوں نے دن رات کام کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔چوہدری نثار نے  بحیثیت وزیر داخلہ ملک میں امن و امان کے قیام اور اپنے حلقے میں ریکارڈ تعمیراتی کروا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔وہ اپنے حلقے کی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے سیاست کو ہمیشہ خدمت

...تفصیل

اسلام آباد، اینٹی کا ر لفٹنگ پولیس سیل کی کا رروائی، چور گینگ گر فتار

اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کی کا رروائی ،مو ٹر سائیکل چور گینگ گر فتار پا نچ مو ٹر سائیکل بر آمد۔ملزمان کو کومجا ز عدالت میں پیش کر کے ریما نڈ جسما نی حاصل کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ر ی ہے،  تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی دارالحکو مت میںکار و مو ٹر سائیکل چوری کی روک تھا م کیلئیایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے انچار ج کا ر سیل لیا قت علی سب انسپکٹر کی زیر نگر انی طا ر ق خا ن اے ایس آئی معہ دیگرملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم

...تفصیل