Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

پمز میں ڈاکٹروں کی غفلت،خاتون جاںبحق،لواحقین کا احتجاج،ایمرجنسی میںکام بند

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹرز کی غفلت اور عدم توجہہ کے باعث مریضہ دم توڑ گئی، لواحقین کا شدید احتجاج، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے لڑائی، متعدد ڈاکٹرز اور لواحقین زخمی، پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر پانچ سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، ڈاکٹرز اوردیگر سٹاف نے احتجاجاً ایمرجنسی میں کام بند کردیا۔جمعرات کو وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں اس وقت انتہائی گھمبیر صورتحال پید اہوگئی جب میڈیکل وارڈ نمبر 1میں داخل مانسہرہ کی رہائشی مریضہ گلناز بی بی جو گذشتہ چار

...تفصیل

وفاقی پولیس کا کریک ڈائون ،11ملزمان گرفتار

وفا قی پولیس نے کا ر چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور چوری کی وارداتو ں میں ملو ث 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو مسروقہ کا ریں ، طلا ئی زیو رات ، دو پسٹل ،ایک رپیٹر گن،ایک 44 بور رائفل،ایک 222 بور رائفل معہ176 روند اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت در ج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شالیما ر پولیس نے مورخہ 25.04.2014 کوسیکٹر ایف الیون مرکز سے چوری ہونے والی کار نمبر AX-438ملزم محمد بشیر سے برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تھا نہ بھا رہ کہو

...تفصیل

سینئر صحافی جا وید اقبال عباسی پاکستان میڈیا فورم کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نامزد

میڈیا کمیونٹی کی ملک گیر نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیا فورم (پی ایم ایف )کے بانی و مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ(جی ایم جٹ) کی ہدایت پر سینئر صحافی جا وید اقبال عباسی کوپاکستان میڈیا فورم کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر دیا گیا اورانہیںپاکستان میڈیا فورم (پی ایم ایف) کے منشور کے مطابق ملک بھرمیں تنظیم سازی اور ممبر سازی کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر صحافی جا وید اقبال عباسی نے فوری طور پر اپنے عہدے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاکستان میڈیا فورم کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

 

تمبا کو نو شی سے لو گ لقمہ اجل بن رہے ہیں،جنرل (ر ) مسعود الر حمن کیا نی

پا کستان نیشنل ہارٹ ایسو سی ایشن (پنا ہ) کے عہدیدارو ں نے کہا ہے کہ تمبا کو نو شی سے پاکستان میں سالا نہ ایک لا کھ لو گ لقمہ اجل بن رہے ہیں ،جبکہ دنیا میں ہر سال چھ لا کھ لو گ تمبا کو نو شی سے دن فانی سے کو چ کر جا تے ہیں ۔اور یہ تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ،دنیا کے ترقی یا فتہ مما لک میں سگریٹ نو شی اور تمبا کو استعما ل کر نے والو ں کی تعداد کم ہو تی جا رہی ہیں لیکن اس کے بر عکس پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر مما لک میںیہ تعداد زیا دہ ہوتی جا رہی ہے اور اس تعداد میں ذیا دہ تر خوا تین اور بچے

...تفصیل

یوم تکبیر پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند کرنا ہے' حکیم سید سہارنپوری

یوم تکبیر جرات و ہمت اور بہادروں کو سلام کرنے کا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکیم سید محمد سہارنپوری نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پوری دنیا کے مسلمانوں اور بلخصوص پاکستان کے لوگوں کے سر فخر سے بلند کرنے کا دن ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے سابقہ دور میں جس جرات و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اگر حکومت آج بھی ایسے دانش مندانہ اقدامات کریں تو آج بھی پوری دنیا میں مسلمانوں اور بلخصوص پاکستان کا تشخص بحال کروایا جاسکتا ہے اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا

...تفصیل

شہریوں میں'' لین اور لائن''ڈسپلن کی پابندی کرانے کیلئے مہم شروع

سٹی ٹر یفک پو لیس راو لپنڈی نے اچھی ٹریفک کے بہائو کے اصول کے لیئے شہریوں میں'' لین اور لائن''ڈسپلن کی پابندی کرانے اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے آج سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کر دی اس دوران آگاہی پمفلٹ اور اہم چوکوں میں لین لائن ڈسپلن سے آگاہی فراہم کرنے والے آگاہی بینرز بھی آویزاں کیئے جائیں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ آج جمعرات سے پشاور روڈ ، مال روڈ اور ایئر پورٹ روڈ پر لین لائن ڈسپلن سے متعلق شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اس دوران

...تفصیل