Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

قوم کو لوڈشیڈنگ کے حوالے کر کے نواز شریف انڈیا کی سیریں کر رہے ہیں،سعد افضل

تحریک انصاف کے رہنماء سعد افضل نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو لوڈشیڈنگ کے حوالے کر کے نواز شریف انڈیا کی سیریں کر رہے ہیں ان کو وزیر اعظم بھارتی نہیں پاکستانی عوام نے بنایا ہے اگر وہ انڈیا نہ بھی جاتے تو نریندر مودی بھارت کے وزیرا عظم بن جاتے حکمران حالات کی نزاکت کا احساس کریں قوم کے خون پسینے کی کمائی کو سیر سپاٹوں میں اڑانے کے بجائے تعمیری کاموں میں خرچ کیا جائے ۔ انتخابی مہم سے لیکر اب تک حکمران عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دیکر بہلا رہے ہیں اور پی پی پی کے دور میں بجلی کے موجودہ بحران سے کم لوڈ

...تفصیل

دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

تھانہ کہوٹہ کے علاقے بھابھڑا بازار کے ایک فلیٹ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے کیس کی سماعت ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزم کے وکیل حاضر نہیں ہیں، سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے ملتوی کر دی، ملزم عقیل اکبر کیا نی کے خلاف تھانہ کہوٹہ پولیس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا،جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں مکان کے تنازعہ پر فائرنگ

...تفصیل

راولپنڈی پولیس ناکام،ڈاکوراج،درجنوں شہری لٹ گئے ،فائر نگ سے 5زخمی

راولپنڈی شہر میںڈاکو راج،  فائرنگ کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت5افراد کو گولیاں مار کر زخمی ،جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے 5موٹرسائیکل 3کاریں اور50تولے سونا چوری اور دولڑ کیوں کو اغواء کر لیا گیا،واقعات کے مطابق تھانہ پیر ودہائی پولیس کو نازیہ بی بی نے درخواست دی کہ میں اپنے گھر کی سیڑھیوں میں پانی بھر رہی تھی کہ اکرم عرف اکو آگیا جس نے آکر مجھ پر فائرنگ کی ایک فائر مجھے لگا جس سے میںزخمی ہو گئی اس دوران میری والدہ آئی تو ان پر بھی اکرم نے فائرنگ کر دی  اور انہیں بھی گولی جا لگی ۔اکرم کے

...تفصیل

وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا،سیدافتخارحسین

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سید افتخار حسین شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 28مئی کو ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستانی عوام کا سربلند کیا تھا اب 26مئی کو بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرکے ایک اور دھماکہ کر دیا ہے جوکہ وقت اور حالات کا تقاضا تھا وزیراعظم میاں نواز شریف نے تقریب میں شرکت کرکے تمام کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں اب وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا انہوں نے کہا کہ اس دور حکومت میں کشمیر آزاد ہوگا یہی نہیں بلکہ پاکستان کے اندر جتنے بھی سابقہ حکومت کے

...تفصیل

انجمن تا جران کے وفد کی آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ سے ملاقات

مرکزی انجمن تاجران اسلام آباد کے ایک وفد نے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ سے ملاقات کی اور اسلام آباد کی مار کیٹوں میں سیکیورٹی کی صو رتحا ل پر تبادلہ خیال کیا اور شہرکے تجارتی مرا کز میں بڑھتے ہو ئے دہشت گر دی کے واقعات کی رو ک تھام کے لیے پو لیس تا جر کوآرڈینشن کمیٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے کہا  ایک ہی سال میں اسلام آباد کے چار بڑے تجارتی مراکز ایف ایٹ ،سبزی منڈی ،جناح سپر اور جی نائن مرکز میں یکے بعد دیگرے بم دھماکوں نے اسلام آباد کی تجارتی

...تفصیل

کسٹم افسران اور عملہ کے ناروا رویے کیخلاف گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال

کسٹم افسران اور عملہ کے ناروا رویئے کے خلاف راولپنڈی اسلام آباد کے گڈز ٹرانسپورٹروں نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ،ظلم بند نہ ہوا تو اربوں روپے کی گاڑیوں سمیت خود کو بھی آگ لگا لیں گے ،تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود سمگلنگ کا الزام لگا کرکسٹم حکام آئے روز گاڑیاں بند کر دیتے ہیں اور کئی کئی ماہ تک نہیں چھوڑتے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان اور کاروباری ساکھ الگ خراب ہوتی ہے حکومت سمگلروں کو پکڑے ہم تو مزدور لوگ ہیں،آئین کے مطابق کسٹم چیک پوسٹوں کے علاوہ کہیں بھی گاڑی چیک نہیں ہو سکتی

...تفصیل