Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

پمز کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی سے الگ کریں'چوہدری طاہر ورک

پمز پاکستان میں صحت کا بہترین ادارہ ہے،اس میں لاکھوں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ،پورے پنجاب ،گلگت،آزاد کشمیر سے مریض آتے ہیں۔سابق دورے حکومت میں جلد بازی میں اس ادارے کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔جس وجہ سے پمز ملازمین بہت پریشان تھے اورہڑتال پر تھے۔اِسی دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن گئی۔معزز ممبران قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال نے ترمیمی بل 2014  پیش کیا.جس کو اکثریت نے منظور کر کے قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔جس پر ابھی تک کوئی عمل نہیں ہورہا،جس کو وجہ سے پمز

...تفصیل

حسن ابدال' محلہ اسلام پورہ میدان کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

حسن ابدال محلہ اسلام پورہ میں پینے کے پانی کی فراہمی تعطل کا شکار محلہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا یہ بات ابدالین ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین نثار صراف نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ محلہ اسلام پورہ میں پینے کا پانی کئی دنوں سے نہیں آرہا جس سے اہل محلہ اسلام پورہ شدید مشکلات کا شکار ہیں جب پانی کی عدم دستیابی کی شکایت لے کر دفتر جانے ہیں تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ موٹریں خراب ہیں۔ محلہ اسلام پورہ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

معاشرے کے محروم طبقات کی بہتر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،عابد وحید شیخ

ایم ڈی بیت الما ل بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقات کی بہتر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،فلاحی تنظیمیں ،مخیر حضرات اور بنی نوع انسان کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے سینئر نائب صدر راجہ ثقلین اور مسلم لیگ یو تھ ونگ کے رہنما اور امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ نمبر 9مسلم شہزاد خان سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ لیگ ن کے مینارٹی ونگ کے ڈویژنل صدر پرویز عزیز

...تفصیل

ای ڈی ایجو کیشن کی نا اہلی ،گرلز ایلیمنٹری سکول گھنگریلہ اپ گریڈ نہ ہو سکا،طالبات زیور تعلیم سے محروم

ای ڈی او ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری مڈل سکول گھنگریلہ تحصیل گوجر خان کی اپ گریڈیشن کے لئے دی جانے والی درجنوں درخواستیں ردی کی ٹوکری کی نظر محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی سرد مہری اور ڈنگ ٹپائو پالیسی کے تحت گھنگریلہ تحصیل گوجر خان کی سینکڑوں بچیاں تعلیم کی سہولت سے محروم اگر ہمارے مطالبے پر بھی عمل نہ کیاگیا تو گوجر خان کی عوام محکمہ ایجوکیشن کے سفارشی افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ضرورت پڑی تو دھرنا بھی دے گی ان خیالات کا اظہار راجہ زاہد حسین صدیقی'

...تفصیل

مفتی اشتیاق اور ناصر عباسی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،مولانا مسعود الرحمن عثمانی

مفتی اشتیاق اور ناصر عباسی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے راولپنڈی اسلام آباد میں موجود گلگتی ہاسٹلزکی انکوائری کی جائے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں راولپنڈی میں اہلسنت و الجماعت کے عہدیداران مفتی اشتیاق اور ناصر عباسی کی شہادت اور شہدا ناموس صحابہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اہلسنت و الجماعت راولپنڈی ،اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت اہلسنت و الجماعت کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے کی مظاہرے سے

...تفصیل

موروثی سیاست کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،خرم نواز

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ مہنگائی  بیروزگاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل پہلے سے بھی زیادہ شدت اختیار کر چکے ہیں۔ اگر حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ راجہ خرم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو

...تفصیل