Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

فراڈ کرنیوالے سب انسپکٹر کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ نے شہری سے ہزاروں روپے کا فراڈ کرنے والے سب انسپکٹر کے خلاف ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، گزشتہ روز جاویدمیانداد سکنہ پشاور روڈراولپنڈی نے سی پی او کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل کو ایک مسئلہ درپیش آ گیا تھا، جس کے متعلق سب انسپکٹر پرویز کے پاس درخواست دی گئی، جو تھانہ نصیر آباد میں تعینات تھا، جس نے سائل سے 70ہزار روپے لئے اور کام نہ کیا، جب اس سے رقم واپس مانگی تو انکار کر دیا، اب وہ رقم

...تفصیل

ایس ایس پی شعیب خرم کاسرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کا معائنہ

چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے ریس کورس ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کا معائنہ کیا اس موقعہ پر سینئر ٹریفک آفیسر ایس پی افتخار الحق ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز چوہدری یوسف علی شاہد اور ایم ٹی او انسپکٹر وحید اللہ بھی موجود تھے ا س موقعہ پر تمام ریکارڈ درست پایا گیا چیف ٹریفک آفیسر نے سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں کرائے گئے نئے کام کو چیک کیا اور بریفنگ دی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی انسپکشن کے دوران چیف ٹریفک آفیسر شعیب خرم جانباز نے مو ٹر

...تفصیل

سزائے موت کے قیدی نے تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلہ سے اپنا گلہ کاٹ کر خود کشی کر لی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، بتایا گیا ہے کہ قیدی صلاح الدین ولد اللہ دتہ کے خلاف تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا، جو عدالت سے سزائے موت کی سزا ء ہوئی تھی، جوسال سے قید بھگت رہا تھا، صلاح الدین نفسیاتی مریض تھا اور جیل ہسپتال میں زیر علاج تھا، اور پریشان تھا، گزشتہ روز صلاح الدین نے تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹا،جسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ دم توڑ

...تفصیل

پولیوسے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینارکا انعقاد

راولپنڈی آرٹس کونسل اورروٹری کلب آف راولپنڈی کے اشتراک سے پولیوسے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔وائس چانسلربارانی یونیورسٹی رائے نیازاحمدخان ناہیدمنظوراور گورنرروٹری کلب حاجی افتخاراحمدبطورمہمانان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرخالدرندھاوا، ،ڈاکٹربے نظیر،موسیٰ رضا،علامہ قاسم جعفری، مولانا حافظ محمداقبال،حافظ خالداس موقع پرموجودتھے۔ پولیو ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلربارانی یونیورسٹی رائے نیازاحمدخان کا کہنا تھا کہ پولیوکے مسئلے کومسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے

...تفصیل

اظہار بخاری نے جیوگروپ کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی

چیرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے جیو گروپ اور اے آر وائی کے خلاف سپریم کارٹ میں رٹدائر کر دی ۔اظہار بخاری نے اپنے وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی کے ذریعے رٹ میں جیو اور اے آر وائی کے خلاف رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جیو گروپ نے دنیا بھر خصوصی پاکستانی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی ۔چیرمین پیمرا نے ابھی تک اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔لہذا چیرمین پیمرا، چیرمین جیو گروپ میر شکیل الرحمن ،شائستہ لودھی ،وینا ملک ،اور دیگر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی

...تفصیل

ڈاکوئوں کا محافظ فورس کے اہلکارروں سے فائرنگ کا تبادلہ،1 گرفتار 3فرار

تھانہ ریس کورس کے علاقے ڈھوک بنارس میںدن دیہاڑے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کا محافظ فورس کے اہلکارروں سے فائرنگ کا تبادلہ، مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ ڈھوک بنارس میں اسرار نامی شخص اپنے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے، گزشتہ روز دن کے وقت 4مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنانا چاہا تو اہل خانہ نے شور مچا دیا، اسی اثناء میں تھانہ ریس کورس

...تفصیل