Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر کی بوسنیا کے سفیر سے ملاقات

الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبد الغفار عزیز کے ہمراہ پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ندیم مکاروچ سے ملاقات کی اور سیلاب زدگان کے لئے 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔الخدمت فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بوسنیا میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی و بین الاقوامی امدادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوسنیا میں متاثرین کی امداد اور بحالیہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈاکٹر

...تفصیل

میٹرو بس منصوبہ ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے،قاری خالد محمود عباسی

انجمن تاجران موٹر سائیکل یونین مری روڈ سرکلر روڈ کے صدر ممتاز مسلم لیگی رہنما امیدوار چیئرمین یوسی 30 چاہ سلطان قاری خالد محمود عباسی نے سرکلر روڈ پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ ایک تاریخ ساز منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی اسلام آباد کے لوگوں کو بے حد فائدہ ہوگا خالص عوامی وقار کا منصوبہ ہے مخالفت کرنے والوں نے موٹر وے منصوبے کی بھی مخالفت کی تھی اس منصوبے کا چیئرمین محمد حنیف عباسی کو بنانا ان کی سابقہ شاندار کارکردگی کی بناء پر عمل میں آیا، انہوں نے اس سے پہلے راولپنڈی

...تفصیل

بیروزگاری کے بعدعوام سے گھر کی چھت چھیننے کی تیاری کی جا رہی ہے،میاں اسلم

جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں گیس ،بجلی اور بے روز گاری کے بعد عوام سے گھر کی چھت چھینے کی تیاری کی جا رہی ہے،جب تک کچی آبادیوں کے مکینوں کو متبادل جگہ اور زند گی کی بنیادی ضروریات فر اہم نہیں کی جا تی ان سے چھت چھیننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،اسلام آباد کی تعمیر و تر قی میں مسیحی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے کیا ۔اس مو قع

...تفصیل

پناہ کے زیر اہتمام تمباکو نوشی کیخلاف مہم جاری

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے ٣٠ سال سے لوگوں کو دل کی بیماریوں کے عوامل کے بارے میں آگاہی مہیا کر رہی ہے۔ان عوامل میں تمباکو نوشی بھی شامل ہے،31مئی کو پوری دُنیا میں تمبا نوشی کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے،پناہ مئی کا پورا مہینہ تمباکو نوشی کے خلاف ایک مہم چلاتی ہے اس سلسلے میںگزشتہ روز دن بلیو ایریا کلثوم پلازہ چوک میں تمباکو نوشی کے خلاف سٹیکرزاور ہینڈ پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور لارڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی مہیا کی گئی ۔اس مہم کے

...تفصیل

کرپشن کی دیمک نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ،بشارت عزیز

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ کرپشن کی دیمک نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ہوشرباء مہنگائی کا عفریت عوام کو نگلے جا رہا ہے۔ غریب سے لقمے چھیننے والی پالیسیوں کا تسلسل قوم سے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے ۔ غلامی کی زنجیروں کو توڑنے اور قومی شعور کی بیداری کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے یومِ تاسیس پر 25  مئی کو ہونے والے ملک گیر ورکرز کنونشن ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو نگے۔25 مئی کے ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے غیور کارکنان ثابت کر دیں گے کہ اب چند

...تفصیل

سٹی ٹریفک پولیس کی' 'ٹریفک ویک'' کے دوران آگاہی مہم

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی' 'ٹریفک ویک'' کے دوران موٹر سائیکل سواروں میں دورانِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں مفید معلومات فراہم کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم جاری اس دوران 6 ہزار 7 سو موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کی گئی اور پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ رواں ہفتے بدھ سے موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک ''کا آغاز کیا گیا ہے ٹریفک ویک راولپنڈی سٹی سمیت تحصیلوں میں بھی شروع کیا گیا

...تفصیل