Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

نجی تعلیمی اداروں سے بورڈ ٹیکس وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری

سول جج ومجسٹریٹ درجہ اول چوہدری وقار منصور بریارنے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں سے بورڈ ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ٹھیکیدار کوٹیکس وصولی سے روک دیا ہے اور فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 6جون جواب طلب کر لیا ہے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبد الرحیم خا ن نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ٹھیکیدار راجہ زاہد لطیف اور اس کے عملے کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کے باہر آویزاں بورڈ لگانے پر بھاری ٹیکس وصولی کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی ہے

...تفصیل

یو سی 44ڈھوک فرمان علی کیلئے 1کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری

 یونین کونسل 44ڈھوک فرمان علی میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سابق ایم پی اے الحاج ملک غلام رضا کی جانب سے ایک کروڑ کے خصوصی فنڈز جاری کر نے پر سابق ناظم یوسی 44الحاج الیاس محمود عرف لالی ، شیر خان محمد خانو، سابق کونسلر یونین کونسل 44حاجی عبدالرشید اور دیگر ممبران کے مشکور ہیں ۔ حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی حاجی الیاس محمود عرف لالی اور دیگر ممبران کی نگرانی میں جاری ہیں ، پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ، میٹر و بس

...تفصیل

راولپنڈی ،مری روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،1قتل دوسرا زخمی

تھانہ صادق آباد کے علاقے مین مری روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے واقعات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد مریم شادی ہال کے قریب مین مری روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ناصر عباسی ولد محمد رمضان عباسی سکنہ دیر کوٹ ہلاک جبکہ محمد اشتیاق ولد فضل داد سکنہ کشمیر شدید زخمی ہوگیا ہے پولیس تھانہ صادق آباد نے وقوعہ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو بے نظر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ تھانہ

...تفصیل

اوپی ایف گرلز سکول راولپنڈی کو ہائیرسکینڈری سکول کا درجہ دیدیا گیا

منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف افتخار بابر نے کہا ہے کہ اوپی ایف گرلز سکول راولپنڈی کو ہا ئیر سکینڈری سکول کا درجہ دے دیا گیا اور گرمیوں کی تعطیلات کے بعد ایف اے اور ایف ایس سی کلاسوں کا اجراء کیا جائے گا،اوپی ایف گرلز سکول راولپنڈی میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی اوپی ایف نے سکول کے لئے ایک بس دینے کا اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد سکول کی لیبارٹری کو سائنسی آلات اور لائبریری کو کتب مہیا کی جائیں گی،ایم ڈی نے کہا کہ اوپی ایف ہر شعبہ زندگی میں سمندر پارپاکستانیوں اور ان کے اہل

...تفصیل

راولپنڈی،لین دین کے تنازعہ پر شہری لاکھوں سے محروم

لین دین کے تنازعہ پر شہریوں کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے محروم کر دیا گیاجبکہ محلہ ملتانی میں لڑائی جھگڑا میں مسلح افراد کی مخالف کے گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گے،واقعات کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس کو شاہد اقبال نے درخواست دی کہ جمیل نے 4لاکھ 35ہزار روپے ادھار لئے ، جب واپس کئے تو اتنی ہی مالیت کا چیک لکھ کر دے دیا، جو بنک سے ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کینٹ پولیس کو شکیل احمد نے درخواست دی کہ محمد نصیر نے 90ہزار روپے کارروبار کیلئے لئے۔، جس نے واپسی کے تقاضے پر

...تفصیل

ایفی ڈرین کوٹہ کیس سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق ایم این اے حلقہ این اے 56 اور مسلم لیگ(ن) کے راہنماء محمد حنیف عباسی سمیت 8ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس سماعت کرتے ہوئے اے این ایف حکام کو ایم مرتبہ پھر ہدایت کی کہ مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 2جون تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ کا چالان اے این ایف حکام نے ابھی تک پیش نہیں کیا، جس پر عدالت نے ایک مرتبہ پھر ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف حتمی چالان آئندہ تاریخ پیشی پر پیش

...تفصیل