Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنانے والے کبھی رسو انہیں ہوئے،امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنا کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام اور درخشاں ماضی واپس لا سکتی ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ قرآن کر یم کی تعلیمات کو اپنانے والے کبھی رسو انہیں ہوئے جماعت اسلامی کے فہم قرآن پرو گرام اللہ سے مضبوط تعلق کو استوار کر نے کا ایک مئو ثر ذریعہ ہے ،مسلمانوں نے قرآن کر یم کی تعلیمات کو پس پشت ڈالا توانھیں رب کی ناراضگی اور معاشرے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی بھارہ کہو کی فہم قرآن

...تفصیل

حالات بتارہے ہیں کہ اب انقلاب زیادہ دور نہیں ،میر اشتیاق ایڈووکیٹ

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد فیڈرل ایریا کے صدر میر اشتیاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ازسر نو تعمیر کا وقت آچکا ہے ۔حالات بتارہے ہیں کہ اب انقلاب زیادہ دور نہیں ہے ،11مئی کی ریلیوں میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام نے شرکت کر کے بتا دیا ہے کہ اب قوم زیادہ انتظار نہیں کر سکتی ۔ظلم کی اندھیری رات ڈھلنے والی ہے۔انتہاء ہوچکی ہے۔اگر موجودہ حکمرانوںکو مزید وقت دیا گیا تو ملک بچانا مشکل ہوجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز ترلائی کے علاقے میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے واضح

...تفصیل

جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں نامکمل روٹس،زائد کرایہ کی وصولی ،مسافر خوار

جڑواں شہروں کے ٹرانسپورٹروں نے عوام کے ناک میں دم کردیا زائد کرایہ کی وصولی روٹ نامکمل انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی مسافر خوار کوئی پرسان حال نہیں وارڈن بھی وقتی طور پر چالان کرکے خاموش ہو جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کھنہ پل سے اسلام آباد روات سے اسلام آباد اور بہارہ کہو سے اسلام آباد کی طرف چلنے والی ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے انت مچا رکھی ہے اور مسافروں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے کیونکہ ٹرانسپورٹر حضرات روٹ مکمل نہیں کرتے اور سٹاپ ٹو سٹاپ

...تفصیل

دہشتگردی کے مقدمات،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹرانسفر

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ مری میں درج دہشت گردی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے مقدمات سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کر تے ہوئے کیسوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا،ملزمان ظہیر احمد اور محمد نوید کے خلاف تھانہ مری پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ملزم شیخ عاطف کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے پولیس پولیس مزاحمت کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کیلئے اپنے کونسل کے ذیعے الگ الگ درخواستیں دائر

...تفصیل

تھانہ بھارہ کہو میں مدعی پر ملزم مجاہدودیگر نامعلوم افراد کا تشدد

تھانہ بھارہ کہو میں مدعی کو ملزم مجاہد عرف بلو معہ 3/4 نامعلوم نے ملکر مارا پیٹا بعد میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر مقدمہ درج ہوا، تھانہ مارگلہ میں کاروبای لین دین میں مدعی ملزم نے 30 لاکھ رپے کے 2 چیک دیئے جو ڈس آنر ہوئے، E-8 مارگلہ روڈ پر نامعلوم چور بحریہ یونیور سٹی مارگلہ روڈ کی پارکنگ سے مدعی کی مہران کار نمبر LEC-1303 ماڈل 2007 مالیتی 4 لاکھ روپے چور ی کر کے لے گئے ہیں، تھانہ ترنول میں مدعی کی سنگجانی بازار میں موبائل شاپ ہے، نامعلوم چوروں نے دکان کی چھت توڑ کر اندر سے موبائل فون ، نقدی ،

...تفصیل

روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ''ٹریفک ویک''کا آغاز

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے آج سے موٹر سائیکل سواروں میں دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک''کا آغاز کر دیا اس دوران موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے ،جبکہ ایجوکیشن ونگ سمیت تمام سرکلز کے ڈی ایس پی صاحبان ، سیکٹر انچارجز اور وارڈن افسران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں ،اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانبا ز نے بتایا کہ آج بروز بدھ سے موٹر سائیکل سواروں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے ''ٹریفک ویک

...تفصیل