Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 19ملزمان گرفتار

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرراولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے16کلو560گرام چرس،123بوتل شراب ، 33لیٹر کھلی شراب،1 پستول 30بوراور4رونداور1 پستول9 ایم ایم بور اور15روندبرآمد کر لیے،واقعات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے اسلم سے 720گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے اجمل سے 500گرام چرس، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے تاشفین سے 845گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے خاوراور حسین سے 5800گرام چرس، تھانہ گوجرخان

...تفصیل

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے بلک واٹر سپلائی فراہمی کیس نمٹادیا

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے بلک واٹر سپلائی دریائے جہلم سے مری وکوٹلی ستیاں فراہمی کیس نمٹا دیا، عدالت عالیہ میں جاوید اقبال ستی سابقہ امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 50، یعقوب، افتخار ستی، مشتاق عباسی وغیرہ نے عوامی مفاد میں رٹ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دریائے جہلم سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی پمپ کرکے مری وکوٹلی ستیاں کی عوام جو عرصہ دراز سے گندہ وآلودہ پانی پی رہے ہیں جس سے 40% بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں کو صاف وشفاف پانی کی فراہمی کا

...تفصیل

راجہ لطیف کی سربراہی میں یونین کونسل گنگال میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

 وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے راجہ لطیف کی سربراہی میں یونین کونسل گنگال میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح' افتتاحی تقریب میں تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راجہ عبدالباسط مسکین سابق ایم پی اے راجہ ارشد محمود' سابق ناظم راجہ محمد رمضان' راجہ اظہر محمود' راجہ توفیق' فاروق بھٹی' راجہ گلفام' اجمل اعوان' احمد مغل' اقبال بٹ' ادریس اعوان و دیگر اہلیان علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) راجہ عبدالباسط مسکین نے اہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی

...تفصیل

راولپنڈی،سوئی گیس حکام کی مبینہ ملی بھگت اور مال بنائو پالیسی،شہریو ں کو لاکھوں کے بل بھجوا دیئے

سوئی گیس حکام کی مبینہ ملی بھگت اور مال بنائو پالیسی' راولپنڈی شہر کے درجنوں رہائشیوں کو لاکھوں روپے کے گیس بل بھیجوا دئیے' شکایت پر رقم جمع کروانے کے بعد آنے کا کہہ کر سائلین کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وقاص منظور ساکن E/295ای بلاک سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی نے اساس دفتر میں گفتگو کے دوران بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے انہیں اپریل کے ماہ میں اٹھارہ ہزار روپے سے زائد کا گھریلو کنکشن کا گیس کا بل بھیجوا دیا جو وہ ٹھیک کروانے سوئی گیس کے دفتر واقع سواں اڈہ گئے تو وہاں موجود سوئی گیس اہلکاروں

...تفصیل

کنٹونمنٹ بورڈ کے مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے،چوہدری مالک

کنٹونمنٹ بورڈ کے مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے سینٹری ورکر بارہ گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں مزدوروں کے ساتھ ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے اور اب تک مسلسل ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری مالک حسین اور  وائس چیرمین بابو محمد ادریس نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سینٹری ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ ان مزدوروں کو سالانہ اور تہوار کی چھٹیاں بھی نہیں ملتی اور نہ ہی ان غریب مزدوروں کو کوئی میڈیکل کی کوئی سہولت میسر ہے مزدوروں سے انکا حق

...تفصیل

اے ٹی آئی آج پیمر اآفس کے سامنے دھرنا دے گی

انجمن طلباء اسلام کے کارکن اہلیبیت کی شان میں گستاخی کے مرتکب جیو چینل کے خلاف آج  20.5.2014   پیمرا آفس کے سامنے ٹھیک ایک بجے دوپہر دھرنا دیں گے جس کی قیادت اے ٹی آئی کے جنرل سیکر ٹری پنجاب سید وقار علی کریں گے اس حوالے سے سید وقار علی نے کہا ہے کہ جیو چینل نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے لہذاٰ پیمرا کے قوانین کے مطابق جیو چینل پر مکمل بندش عائد کی جائے اور گستاخوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے مزید تفصیلات کے مطابق احتجاجی دھرنے میں تمام کالجز اور یونیورسٹیز سے طلباء کی کثیر تعداد

...تفصیل