Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

راولپنڈی،اختیارات کاناجائز استعمال،چھ پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑنے اختیارات کا ناجائز استعمال ، مقدمات میں تاخیر اور عدالتوں میں پولیس کی جانب سے غلط بیانی کرنے کے الزامات میں ملوث 1انسپکٹر،2سب انسپکٹر وں ،1ہیڈ کانسٹیبل اور 1کانسٹیبل کو انکوائری مکمل ہونے اور الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا،جبکہ 1سب انسپکٹر کواے ایس آئی کے عہدہ پر تنزل کر دیا،بتایا گیا ہے کہ سی پی اوراولپنڈی نے پولیس لائن نمبر1راولپنڈی میں اردل روم کا انعقاد کیادوران اردل روم شوکاز نوٹس کی سماعت کے دوران انسپکٹر عزیز اسلم کو دوران تعیناتی

...تفصیل

دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،حنیف عباسی

 وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پرمیٹرو بس پراجیکٹ(عملدرآمد)کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے گزشتہ روزراولپنڈی کالج روڈ پر ہونیوالے موٹر سائیکل بم دھماکے کے زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جاکر عیادت کی اور بعد ازاں جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ،اس موقع پر ایم ایس ایف پنجاب کے صدر و مارکیٹ کمیٹی راولپنڈی کے وائس چیئرمین مقبول احمد خان،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ناصر محمود،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عرفان خلجی،اے ایم ایس ڈاکٹر اعجاز سہیل،نیورو سرجن ڈاکٹر عارف ملک اور ڈاکٹر ایاز حیدر بھی ان کے

...تفصیل

راولپنڈی، اے این ایف کی کارروائی،5ملزمان زیر حراست

اے این ایف نے لاہور، اٹک، دینہ، شیخوپورہ ، پشاور اور کوئٹہ میں 7 کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 1.94 کلو گرام ہیروئن، 1.2 کلو گرام افیون اور 118 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور 5 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق، اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر دینہ بس اسٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے محمد عنصر ولد محمد خالق سکنہ جہلم سے 6 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 500 گرام ہیروئن اور 1 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور

...تفصیل

ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی انسداد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ہمایوں بشیر تارڑ کی خصوصی ہدایات پر SPراول ڈویژن کرامت اللہ ملک کی سربراہی میں اغواء برائے تاوان ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی انسداد کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ بنی پولیس نے05رکنی خطر ناک ڈکیت گروہ جوکہ ڈکیتی وراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے کو گرفتار کر کے 05عدد پستول 30بور برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق

...تفصیل

جماعت اسلامی اسلام آباد کے جلسہ کی تیاریاں آخر ی مرا حل میں داخل

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے اعزاز میں18مئی کو ستارہ مار کیٹ گرائو نڈ میںمنعقد کیے جا نے والے جلسہ استقبالیہ کی تیاریاں آخر ی مرا حل میں داخل ہو گئی ہیں ۔اس سلسلے میں شہر کے تمام چو کوں چو راہوں میں سینکڑوں کی تعداد میں بینر آویزں کر دیے گئے ہیں ۔جبکہ نماز جمعہ کے خطبوں میں آئمہ اکرام نے عوام الناس سے جلسہ استقبا لیہ میں شر کت کی اپیل کی ہے ۔نماز جمعہ کے بعد مساجد اور مار کیٹوں میں پرو گرام کے ہینڈ بل بھی بڑی تعداد میں شہر یوں میں تقسیم کیے گئے

...تفصیل

سی ڈی اے نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا ،چوہدری محمد یٰسین

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،فضل احمد ستی،مظہر عباسی ،اظہر خان تنولی،وارث دلیپ و دیگر نے یونین کی طرف سے قائم کردہ بیوہ فنڈسے سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے دوران سروس فوت ہو جانے والے ملازم جلال مسیح(کلینر) کی بیوہ کومبلغ اڑھائی لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا اور سی ڈی اے میں پہلی مرتبہ بیوہ فنڈ قائم کر کے ایک نئی تاریخ رقم

...تفصیل