Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

جماعت اسلامی اسلام آباد کے جلسہ کی تیا ریاں زور و شور سے جا ری

جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام 18مئی کو امیر جماعت اسلامی پا کستان سراج الحق کے اعزاز میں دیے جا نے والے استقبالیہ جلسے کی تیاریاں زو ر و شو ر سے جا ری ہیںاس سلسلے میں میاں محمد اسلم کی سر بر اہی میں ایک وفد نے شہر بھر کا دو رہ کیا اور تا جر رہنمائوں ،وکلاء ،طلبہ ،مزدور یو نینز ،علماء اور سو ل سو سائٹی ،میڈیا کے نما یاں افرد سمیت مختلف طبقہ فکر سے ملاقات کی اورانھیں استقبالیہ میں شر کت کی دعوت دی ۔بعدازاں جماعت اسلامی پی ڈبلیو ڈی کے ورکر کنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی

...تفصیل

حکومت موجود ہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کرے ،ڈاکٹر شمائل

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقد کی گئی تمام چیمبرز کے صدور کی جوائنٹ پریس کانفرنس میں تمام صدور نے متفقہ طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آراو 351(1)/2014کو مسترد کردیا ہے اور اسے کالا قانون قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور اس ضمن میں 10دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے بصورت دیگر ملک کی تمام کاروباری برادری اپنے حقوق کی جنگ میں آخری حد تک جا سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمائل دائود آرائیں کا کہنا تھا

...تفصیل

راولپنڈی،کالج روڈ پر ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں دھماکہ،15افرادزخمی

تھانہ سٹی کے علاقے کالج روڈ پر واقع سیور فوڈکی پارکنگ میں کھڑے موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ،6سالہ بچی سمیت 12افرادزخمی ، چا ر کی حالت تشویشناک ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 9بجکر 50منٹ پر سیور فوڈ کی پارکنگ میں موجود موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے6سالہ بچی رائمہ سمیت سیور فوڈ کے ملازمین اکرم (ویٹر) اور اختر( سیکورٹی گارڈ)ملحقہ دوکان کا مالک ریاست اور سیور فوڈ پر آنے والے صابر ، حمید عباسی ، ساجد ، غنی گل ، حامد، بلال ، اسرار ، مشتاق ، اشعر زخمی ہوگئے ، جن میں چار کی حالت

...تفصیل

مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا اجلاس ،حنیف عباسی کو خراج تحسین

 مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا ایک اجلاس وائس چیئرمین حاجی محمد سعید کی زیرصدارت منعقد ہوا جس کی سرپرستی تاج عباسی نے کی اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شیخ راشد اعوان' سینئر نائب صدر شیخ سلیم' جنرل سیکرٹری شیخ صداقت نے شرکت کی اس کے علاوہ اجلاس میں نائب صدر نعیم اقبال' راجہ جاوید'  ملک ارشد' الطاف بٹ' ظہور بھٹی' غلام قادر میر عظمت اللہ خان' ڈاکٹر ارشد' صغیر برگل' عمران شیخ' بشارت عباسی ' چوہدری ذوالفقار' ٹکا خان اور طارق منیر بٹ بھی شریک تھے انجمن تاجران گوالمنڈی کے عہدیداران بھی

...تفصیل

خطرناک اور تیز رفتا ر ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلا ف گرینڈ آپریشن

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور لوگوں کی معصوم قیمتی جانوں کو حادثات کی نظر ہونے سے بچانے کے لیئے رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے اور خطرناک اور تیز رفتا ر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلا ف گرینڈ آپریشن۔اس ضمن میں 09 سو32 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 03 لاکھ 78 ہزار04 سو روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ کا غذات مکمل نہ ہونے پر 63 گاڑیاں اور موٹر سائیکل راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کردیں اس حوالے

...تفصیل

بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

گورنمنٹ ووکیشنل ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سید پور روڈ میں محکمہ تعلیم کے افسران کے لیئے بچوں کی تعلیم کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا . جس میں محکمہ تعلیم راولپنڈی کے افسران ٫اساتذہ  اورماہرین تعلیم نے شرکت کی .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصدمحکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کوبچوںکی تعلیم کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانا ہے . انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں لہذابچوںکی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا نی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں

...تفصیل