Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

ن لیگ راولپنڈی نے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کر دیا

مسلم لیگ ن راولپنڈی نے وزیر اعظم نواز شریف کی ناہلی کے عدالتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی کرپشن کی وجہ سے نااہل نہیں کیا گیا وقت کے ساتھ بہت ساری باتیں کھل کر سامنے آئیں گی تاہم اب کرپشن کے خلاف یہ جنگ رکنے نہیں دیں گے اور عمران خان بھی جلد نااہل ہوں گے فیصلے کے خلاف رد عمل میں آج ثابت ہو گیا ہے کہ راولپنڈی آج بھی ن لیگ اور نواز شریف کا شہر ہے آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ اب اپنی زبان کو قابو رکھے پہلے نواز شریف کی

...تفصیل

کیا انتخابات قبل از وقت ہونگے؟کیا فوج اقتدار پر قبضہ کریگی،عالمی تبصرے

پاناما لیکس کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیے جانے کی خبر کو عالمی میڈیا نے اپنی ویب سائٹس پر خاص جگہ دی، مختلف میڈیا اداروں کی ویب سائٹ پر اس خبر کو کئی انداز سے شائع کیا گیا۔بھارتی نیوز ویب سائٹ 'ہندوستان ٹائمز' نے اپنی ویب سائٹ پر نواز شریف کی نااہلی کے حوالے سے خبر کی ہیڈلائن میں لکھا، "وزیراعظم پاکستان نواز شریف نااہل قرار: اب کیا ہوگا؟"خبر کی تفصیلات میں نااہلی کے بعد کی ممکنہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی کہ آیا عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا

...تفصیل

شاباش،نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،اعتزاز احسن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء چوہدری اعتزاز احسن نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے اور عمران خان کو شاباش دی ہے ۔ اپین ٹوئیٹر پیغام میں عتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی میں 5 افراد اور اداروں کا کردار ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کردار بڑا مثبت ہے۔ سپریم کورٹ کے علاوہ دوسرا اہم کردار جے آئی ٹی ہے تیسرا کردار آزاد میڈیا اور عمران خان ہیں۔ چوہدری اعتزاز احسن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ذکر تک نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ نواز شریف کی نااہلی میں

...تفصیل

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا

پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں گتھم گتھا ہوگئے،کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی ،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کشیدہ حالات کو کنٹرول کیا۔ جمعہ کو مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن پانامہ کیس فیصلے کے موقع پر ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگ گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکن سپریم کورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے۔اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا کہ کارکن کسی تصادم میں نہ پڑجائیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایکشن

...تفصیل

وزیر اعظم کی نااہلی،الیکشن کمیشن نے حلقہ کی نشست خالی قرارد یدی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120لاہور کی نشست کو خالی قرار دے دیا، نواز شریف رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، الیکشن کمیشن کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا کیونکہ عدالت عظمیٰ نے فی الفور فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدالتی فیصلہ موصول ہوتے ہی، نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120لاہور کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے، سابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے اور اس بارے میں باضاطہ طور

...تفصیل

پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ عدلیہ کی بالادستی کا ثبوت ہے،وکلاء تنظیمیں

پانامہ کیس پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ عدلیہ کی بالادستی کا ثبوت ہے ، سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیاسی اور سماجی دبائو کے باوجود انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ، فاضل ججوں نے ملکی استحکام اور مضبوطی کیلئے عدالت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھ کر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کیا ، ملک کے وزیراعظم کو نااہل قراردینا بلاشبہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن عدالت عظمیٰ نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی سیاسی جنگ کو نہیں دیکھا اور فیصلہ سنادیا ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی دارالحکومت

...تفصیل