Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

پانامہ کیس کا فیصلہ ہماری امید کے مطابق ہی آیا،قمر زما ن کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے۔ فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ یہ مقدمہ ہار گئی ہے اس لیے اب وہ مزاحمت نہیں کریں گے لیکن وہ ہمیشہ کہیں گے کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا انہیں تکنیکی بنیادوں پر نا اہل قرار دیا گیا جس کا انہیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔

 

 

پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت میں لے جا سکتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کرسی پر موجود وزیراعظم، ان کے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اس پر فخر ہونا چاہئے، تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے اور قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہزاروں افراد کی بجائے پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے

...تفصیل

نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پرجگہ جگہ جشن

عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق کی طرف سے دائر شدہ پا نا ما کیس میں سپریم کورٹ کے تاریخ ساز اور نواز شریف کو تا حیات نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر جھنگ میں جگہ جگہ جشن منایا گیا اور پی ٹی ١ئی ، پی پی پی ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القر١ن ، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ، اہلسنت و الجماعت پاکستان اور دیگر تنظیموں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے ہزاروں کلوگرام مٹھائی تقسیم کی اورگڈ گورننس کی ١ڑ میں بیڈ گورننس کی بدترین روایات کو فروغ دینے والوں کا بوریا بستر گول ہو نے پر زبردست خوشی کا اظہار

...تفصیل

پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو

پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو ہو گئے، کئی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے، سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ جمعہ کو فیصل آباد میں ٹی وی کی شامت آ گئی، مسلم لیگ (ن) کے دلبرداشتہ کارکنان نے پانامہ کیس میں فیصلے کے بعد شدید غم وغصے کا اظہار کیا، جذبات میں بے قابو ہو کر لیگی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے۔

سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ،پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پرویز مشرف

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ،پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، فیصلے سے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، میں آرمی چیف  ہوتا تو میرا رد عمل خوشی والا ہوتا، فوج بھی خوش ہو گی،نواز شریف نے اسرائیلی مشینری خرید کر اپنی فیکٹری میں لگائی، ملک بحران کا شکار تھا حکومت نے توجہ نہیں دی، مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں،ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے، یہ لندن جائیں گے تو لوگ سڑکوں پر ان کے پیچھے لگ جائیں گے،شہباز شریف فی الحال بچے ہوئے ہیں، یہاں کیا ہو رہا ہے اور آصف

...تفصیل

راولپنڈی بورڈ میٹرک امتحان' ارم سکول کہوٹہ کا مثالی رزلٹ

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک 2017ء کے سالانہ امتحان میں ارم ہائر سیکنڈری سکول اینڈ کالج تحصیل کہوٹہ کا رزلٹ مجموعی طور پر سو فیصد رہا۔ سلمان اشتیاق1009 نمبروں کے ساتھ درسگاہ میں اول رہے جبکہ تحصیل کہوٹہ کے بوائز گروپ میں دوسری پوزیشن پر رہے۔ ارم سکول کے 31طلباء نے اے ون گریڈ سے ریکارڈ کامیابی پائی' پرنسپل بیگم ارم وسیم نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طلباء آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی سے تحصیل کہوٹہ کا نام بلند کرتے رہیں گے'

...تفصیل