Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

کیپیٹل

IMAGE این اے 108،عابد شیرعلی کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد
اسلام آباد: عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائردرخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیرعلی کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دائرکی گئی درخواست  پر تحریری فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے عابد شیر علی کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا درخواست گزار... تفصیل

ٹریننگ کے دوران بچوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم ، محمد خالد

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں جاری پولیس سمر سکول کا دورہ ،سمر سکول میں حصہ لینے والے بچوں کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، بچوں کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور ان کے ساتھ ملے،بچوں کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے،کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے،آئی جی اسلام آباد کے افسران کو احکامات۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د محمد خالد خٹک نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں جاری سمر سکول کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی

...تفصیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پاگیا

پاکستان ہائی کمیشن کینبرامیں منعقد ہونے والی ایک باوقار تقریب میں آسٹریلیا TAFEکے سی ای او کریگ رابرٹ سن اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ،فنی تعلیم و تربیت (TVET) سیکٹر میں یہ ایک اہم پیشرفت ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ نائلہ چوہان نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت فنی تربیت جیسے اہم سیکٹر میں ایک بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اس فیلڈ میں تعاون کی نئی جہتیں کھلیں گی جس سے پاکستانی نوجوان

...تفصیل

تھانہ گولڑہ ،جعلی شراب کی فیکٹری پرچھاپہ1ملزم گرفتار

اسلام آبادسپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (SIU) کی کاروائی،تھانہ گولڑہ شریف کے ایریاسیکٹرG-13/2ِاسلام آباد میں جعلی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، بھا ری مقدار میں شراب بر آمد،ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ شراب و منشیا ت کے دھند ے میں ملو ث ملزمان کیخلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)

...تفصیل

پیپلز کالونی ،گلی نمبر 25کھنڈرات میں تبدیل ،شہری بے حال

کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اہلیان علاقہ کی جانب سے بارہا درخواستو ں کے بعد پیپلز کالونی گلی نمبر 25میں بنائی گی سیور یج لائن ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی اور غیر معیاری مٹیریل کی بدولت ٹوٹ پھوٹ کا شکار مکینون کے لیے درد سر بن چکی ہے تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ کے مکینون نے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف انکواری کروائی جائے کے حال ہی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے بنائی گی سیوریج لائن آخر اتنی جلدی کیسے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے انہوں نے کہا کے ہالیہ بارشوں نے کی جانب سے استمال شدہ

...تفصیل

پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشیاں انسداد دہشتگردی کی جنگ کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں، خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنے وسائل سے بڑھ کر خرچ کر رہے ہیں، الزام تراشی قبول نہیں۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا غیرمتزلزل عزم برقرار ہے۔ آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور خیبر 4 اسی عزم کے عکاس ہیں۔ امریکہ اور افغانستان پاکستان پر الزام تراشیاں بند کریں، ترجمان دفتر خارجہ نے وارننگ دے دی۔ترجمان دفترِ خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ترجمان نے

...تفصیل

سازشیں جلد دم توڑ جائیں گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سازشیں جلد دم توڑ جائیں گی، چونتیس سال کا ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اب تو کتاب لکھنے کو تیار ہوں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بڑے فوجی آپریشن کسی اور نے نہیں ن لیگ کی حکومت نے شروع کئے، چونتیس سال کا ٹیکس ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرایا، اب تو کتاب لکھنے کو تیار ہوں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی دور کے قرضے ادا نہ کرنے ہوتے تو غیرملکی زر مبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر ہوتے۔