Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

مری اور ایبٹ آباد کی غیر قانونی ڈولی لفٹیں

ساملی کے قریب ڈولی لفٹ کے سانحہ میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے مقامی افراد نے انتطامیہ اور لفٹ کے مالک کو سانحہ کا ذمہ  دار قرار دیا ہے عینی شاہدین کا موقف ہے کہ  جو لفٹ آٹھ لوگوں کا وزن بمشکل سہار سکتی ہے اس میں بارہ سے لے کر سولہ افراد کو بٹھایا جاتا رہا چنانچہ کمزور پائپوں سے بنی لفٹ مزید کمزور ہوتی چلی گئی اور آخر کار ٹوٹ کر کھائی میں جا گری شہریوں کی طرف  سے اٹھایا جانے والا یہ سوال بے حد اہم ہے کہ مقامی انتظامیہ نے لفٹ کے مالک کو اس  اس قدر خستہ لفٹ چلانے کی اجازت کیوں دے رکھی تھی؟مقامی

...تفصیل

خارجہ پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران جس طرح صدر امریکہ نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز کیا اور کشمیری لیڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا اس صورتحال کا یہ تقاضا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے مذکورہ ملاقات کے علاوہ بھی امریکی رویے اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ واشنگٹن مسلسل پاکستان کے معاملے میں سرد مہری اختیار کر رہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث اس کی طرف سے کولیشن سپورٹ فنڈ بھی بڑی

...تفصیل

قومی اسمبلی کے ممبر پر حکومتی ایماء کے بغیر تشدد نہیں ہوسکتا

قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے میڈیا کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جیل کے سیل میں بچھو ہیں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے چھ دن سے کھانا نہیں کھایا انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے جمشید دستی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور فوری رپورٹ طلب کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو سزا انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا جارہا انہوں نے حقائق تک پہنچنے کے لئے جمشید دستی کا طبی

...تفصیل

آرمی چیف کا پارا چنار کا دورہ' مظاہرین کے مطالبات منظور

پارا چنار کے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد75ہوگئی جبکہ اس واقعہ میں 260افراد زخمی ہوئے تھے دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد علاقہ کے قبائل نے مسلسل آٹھ دنوں تک دھرنا دیا شہداء کے ورثاء اور ہزاروں قبائلی عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے اس دوران تمام بازار اور تعلیمی ادارے بند رہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ خودکش حملہ آوروں کے ماسٹر مائنڈ اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پارا چنار کے متاثرین کو بھی ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے متاثرین کے برابر معاوضہ دیا

...تفصیل

قطر سے عرب ممالک کے مطالبات اس کی خودمختاری کے منافی

سعودی عرب قطر تنازعہ میں سعودی عرب نے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے عرب ممالک کی جانب سے قطر سے کئے گئے 13مطالبات کے بعد خلیجی ممالک کے سفارتکاروں کی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ قطر کے وزیر خارجہ نے بھی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے اگرچہ کویت  اس تنازعہ میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے لیکن اب تک اس کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوسکیں ادھر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئٹر  پیغام میں کہا ہے کہ قطر سے ہمارے

...تفصیل

چین کے علاقے میں دراندازی' آخر بھارت کیا چاہتا ہے؟

چین نے سکم کے علاقے ڈونگ لونگ میں بھارتی دراندازی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اسے62ء کی شکست سے سبق سیکھنا چاہیے بھارتی فوج کے یہاں سے نکلنے تک سرحدی مسائل کے حل کے لئے بامقصد مذاکرات نہیں ہوسکتے یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بھارتی فوج کی مذکورہ علاقے میں کارروائیوں کی تصاویر بھی دکھائیں ترجمان کا کہنا تھا کہ سکم بارڈر پر بھارتی فوج نے سڑک کی تعمیراتی کام کو روکا اور اس میں رکاوٹیں پیدا کیں چنانچہ یہ مسئلہ دونوں ملکوں کی افواج

...تفصیل