Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

قوم کو دشمن کے ہتھکنڈوں کا اپنے اتحاد سے مقابلہ کرنا ہوگا

جی ایچ کیو میں تمام مسالک کے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سانحہ پارا چنار کے متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے گی دشمنوں نے گمراہ کن مہم شروع کررکھی ہے قائم ہونے والے امن کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دینگے سانحہ پارا چنار کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا یہ ایک عظیم نقصان ہے فرقے یا مسلک سے قطع نظر تمام شہید یا زخمی ہمارے لئے برابر ہیں ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ واقعات کو دانستہ فرقہ وارانہ اور منفی منافرت کے طور پر پیش

...تفصیل

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکہ اور خطے میں نئی امریکی بساط

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی نے ملاقات کے دوران پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دے اور اسکی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کرے دونوں رہنمائوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام علاقائی اور سمندری تنازعات کو عالمی قوانین کے تحت پرامن طریقے سے حل کریں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور

...تفصیل

احمد پور شرقیہ کا سانحہ' معاشی بدحالی کا نتیجہ

پاکستان کی سرزمین کو شاید قدرت نے آزمائشوں کے لئے منتخب کیا ہے سیلاب ' زلزلے اور حادثات نے متعدد بار یہاں کے عوام کو مشکلات اور مصیبتوں سے دوچار کیا تاہم گزشتہ جمعہ کی صبح جس سانحے نے کروٹ لی اس کی نوعیت بہت مختلف تھی کراچی سے لاہور جانے والا ایک آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ کے قریب الٹ گیا اس سے بہنے والے تیل کو جمع کرنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے' اچانک آگ بھڑک اٹھی ٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 154سے زائد لوگ جاں بحق اور دو سو کے لگ بھگ زخمی ہوگئے'80سے زائد موٹر

...تفصیل

تینوں ممالک کا امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا اسلام آباد اور کابل کا دورہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان' افغانستان اور چین کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک علاقائی امن' اقتصادی تعاون اور ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان تعلقات میں بہتری اور سیاسی اعتماد سازی چاہتے ہیں پاکستان اور افغانستان مشترکہ کراسئس مینجمنٹ میکنزم کی تشکیل پر متفق ہیں پاک افغان میکنزم کو چین ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

...تفصیل

امریکہ افغانستان میں مستقل ٹھکانے قائم کرنے کا خواہاں ہے

افغان طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں فوج کے اضافے سے جنگ ختم نہیں ہوگی نیٹو فورسز کے افغانستان چھوڑنے تک جنگ جاری رہے گی' ان کا کہنا تھا کہ ہر سال طالبان کے پیروکاروں میں اضافہ ہو رہا ہے اپنے حالیہ پیغام میں انہوں نے اپنے موقف میں سختی اپناتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حکومت انتہائی کرپٹ ہے انہوں نے کابل میں 1992ء کی طرز کی ایک اور سول جنگ سے خبردار کیا جب مجاہدین کے گروپوں کو یہاں سے نکال دیا گیا تھا اور افغانستان کی

...تفصیل

عیدالفطر کے تقاضے اور اسلام کا آفاقی پیغام

وطن عزیز میں مسلمان آج عیدالفطر منا رہے ہیں رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے اسلام انسانیت کا دین ہے اس نے مسلمانوں کو یہ ترغیب دی ہے کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں بھی شریک کریں۔ فطرانہ دراصل دوسروں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا ایک انداز ہے فطرانے کی رقم مستحق افراد میں تقسیم کرکے ہم یقینا انہیں بھی عید کی  مسرتوں میں شامل کر سکتے ہیں۔یہ امر خوش آئند ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں مخیر افراد اور تنظیموں نے روزہ داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کیا اور لوگوں نے

...تفصیل