Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

کراچی جیل میں آپریشن کا ہوشربا انکشاف

کراچی جیل میں رینجرز اور ایف سی پولیس کے آپریشن کے دوران جو انکشافات سامنے آئے ہیں وہ اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ جیل کی انتظامیہ نے جیل کے اندر اپنی سلطنت قائم کر رکھی تھی بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد' ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ جہادی تنظیموں کے قیدیوں کے 12' ایم کیو ایم کے 70اورگینگ وار سمیت دیگر افراد سے ایک سو سمارٹ موبائل فونز پکڑے گئے۔کراچی سنٹرل جیل سے دو قیدیوں کے فرار کے بعد رینجرز' ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران قیدیوں کے باہر نکلنے پر پابندی تھی سات ہزار

...تفصیل

پاکستان کے بارے میں مجوزہ امریکی پالیسی کے خدوخال

پاکستان کے بارے میں امریکہ کی نئی پالیسی کے جو خدوخال سامنے آرہے ہیں اگرچہ اس میں پاکستان کی امداد کو زیادہ اہمیت نہیں دی گئی تاہم افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے مفادات کا یہ تقاضا ہے کہ اس سے تعلقات کو اہمیت دی جائے کانگرس کے اجلاس میں قائمقام اسسٹنٹ سیکرٹری اسٹیٹ  ٹینا کڈانا نے کہا کہ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا انسداد دہشت گردی کے مسائل پر پاکستان ہمارا

...تفصیل

وفاقی دار الحکومت کے شعبہ صفائی کی نجکاری کا فیصلہ

موجودہ حکومت کی طرف سے شہروں میں کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کا رحجان افسوسناک ہے اس رحجان کا بظاہر کوئی جواز نہیں ہے متعلقہ اداروں کو حکومت کی طرف سے فنڈز ملتے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کو روزگار حاصل ہوتا ہے اگر کہیں کوتاہی ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سینی ٹیشن کے شعبہ کو ہی منجمند کرکے نجی شعبہ کو ٹھیکے دے دئیے جائیں کوتاہی کو دور کرکے شعبے کو فعال اور موثر بنایا جانا چاہیے مگر یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت میں موجودہ ایک مخصوص لابی دانستہ حکومت کو سینی ٹیشن کا

...تفصیل

ایران میں حکومت اور نظام کی تبدیلی کے امریکی عزائم

امریکی رہنمائوں اور عسکری شخصیات کے بعض بیانات سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران میں تبدیلی کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں سابق شاہ رضا شاہ پہلوی کے صاحبزادے سمیت اپوزیشن رہنمائوں سے اس کے رابطے ہیں ایران پر امریکہ کی طرف سے جو بھی الزامات عائد کئے جائیں آخری مقصد اور ہدف یہی ہے کہ اس کی موجودہ حکومت کو تبدیل کیا جائے اور اسلامی انقلاب کے حامیوں کو کمزور کیا جائے اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو بعض مبصرین کے ان خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ ایرانی

...تفصیل

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں امید اور تشویش کے پہلو

آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کو اگرچہ خوش آئند قرار دیا ہے لیکن بعض خطرات کی بھی نشاندہی کی ہے حکومت کے اقتصادی ماہرین کو مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں صورتحال کی بہتری کے لئے مطلوبہ اقدامات کرنے ہوں گے' رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی ڈھانچہ جاتی سرمایہ کاری اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ خوش آئند ہے تاہم ترقی کی راہ میں خطرات بھی حائل ہیں رپورٹ کے مطابق سی پیک' سرمایہ کاری' توانی کی بہتر فراہمی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی

...تفصیل

پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی اور اس کا مثبت پیغام

اوول گرائونڈ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے جس طرح بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کیا اس پر مدتوں تجزئیے اور تبصرے ہوتے رہیں گے' آئی سی سی چیمپئنر ٹرافی جیت کر گویا پاکستان چیمپئنر کا چیمپئن بن گیا' پاکستان کی یہ تاریخ ساز کامیابی اتفاقیہ نہ تھی بلکہ اس کی ٹیم نے دیگر میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے آپ کو فائنل کی فیورٹ ٹیم کی حیثیت سے تسلیم کروالیا تھا یہ درست ہے کہ پہلے میچ میں اس نے بھارت سے شکست کھائی لیکن اسکے بعد اس نے ''کم بیک'' کیا انگلینڈ کی ٹیم کو

...تفصیل