Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

مری میں ہوٹلوں کی لوٹ کھسوٹ اور انتظامیہ کی چشم پوشی

یہ امر خوش آئند ہے کہ پنجاب حکومت مری کو سیاحت کا ایک اہم مرکز بناناچاہتی ہے اور اس کے لئے اس نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے مری کے بیشتر ہوٹل اور ریستوران کے مالکان کی جس لوٹ کھسوٹ اور غنڈہ گردی کے واقعات سننے میں آئے ہیں ان سے یہی معلوم ہوتاہے کہ مری میں انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں ہے ہوٹل مالکان اورریستوران کے مالکان کسی قانون کے پابند نہیں وہ سیاحوں سے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں اور ان کے اعتراضات کی صورت میں اپنے ملازمین سے ان کی خبر لینے سے بھی نہیں چوکتے عیدالفطر

...تفصیل

حکومت کی مخالفت میں ملک کو خانہ جنگی کے راستے پر نہ لے جائیں

 پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری کے تضادات کھل کر سامنے آ چکے ہیں ایک طرف وہ آئین وقانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف وہ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جاں بحق ہونے والے اپنے چودہ کارکنوں کا قصاص لیں گے ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث ہونے کی فون کالزکی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے حیرت ہے کہ وہ اس ثبوت کو تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے اپنے کارکنوں کو یہ بھی کہاہے کہ پولیس

...تفصیل

حکومت پر صارفین کے اعتماد میں اضافہ نیلسن گلوبل سروے رپورٹ

2005ء میں قائم ہونے والے گلوبل سروے نے پاکستان میں صارفین کی صورتحال کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی صارفین اپنی معیشت پر اعتماد کرتے ہیں اور مستقبل میں وہ اس حوالے سے زیادہ پراعتماد ہیں کیونکہ ان کے اعتماد کی سطح 2008کے بعد سے 2014کی پہلی سہ ماہی میں 99انڈکس کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے نیلسن گلوبل کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار جاری ہے جو معیشت کی بحالی کے مشاورت کو ظاہر کرتا ہے نصف سے زائد پاکستانیوں نے اپنے ذاتی

...تفصیل

چین کا بھرپور موقف' مسئلہ کشمیر کو نئی توانائی

چین نے آزاد جموں وکشمیر میں ا پنی فوج کی موجودگی کے حوالے سے بھارتی تحفظات کو دور کرنے اور پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور پرجوش تعلقات کے حوالے سے ایک غیر معمولی اہمیت کا حامل بیان جاری کیا ہے اس بیان کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اس میں چین نے خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیا ہے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو خطے کے امن کی خاطر مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا

...تفصیل

آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں،عالمی میڈیا اور امریکی انتظامیہ کا اعتراف

عالمی میڈیا اور امریکی انتظامیہ کی طرف سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے یہ اعتراف کیاجارہاہے کہ اس آپریشن نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کو منتشر کر دیاہے گویا اب پاکستان پر یہ الزام نہیں لگایا جارہا کہ وہ کسی مخصوص گروپ کو تحفظ فراہم کر رہاہے امریکی اخبارلاس اینجلس ٹائمز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ چھ ہفتے سے جاری آپریشن دہشت گردوں کو منتشر کرنے میں کامیاب رہاہے اخبار نے اوبامہ انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے

...تفصیل

افغانستان کی سرزمین سے دہشت گرد حملے،کشیدگی میں اضافہ

 افغانستان کے بعض سرحدی علاقوں سے پاکستان کے بعض علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں میں قدرے تیزی آچکی ہے ایک ہفتے کے دوران تین ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں دہشت گردوں کی بھاری تعداد نے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کئے اور تین اہلکاروں کو شہید کیا اگرچہ ان واقعات پر پاکستان کی طرف سے افغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج کیاگیا اور دہشت گردی کے ان واقعات کی روک تھام کے لئے کہاگیا مگر اس احتجاج کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوااس میں شک نہیں کہ پاکستان کی جوابی کارروائی بے حد موثر

...تفصیل