Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام

33ارکان پر مشتمل انتخابی اصلاحات کمیٹی میں سینٹ سے گیارہ اور قومی اسمبلی سے بائیس ارکان شامل کئے گئے ہیں سینٹ اور قومی اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو کمیٹی میں ان کی عددی حیثیت کے اعتبار سے نمائندگی دی گئی ہے یہ کمیٹی انتخابی عمل کو غیر جانبدارانہ شفاف اور منصفانہ بنانے کے سلسلے میں سفارشات مرتب کرے گی جن کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی کمیٹی کو یہ مینڈیٹ بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ مناسب سمجھے تو آئینی ترامیم بھی تجویز کرسکتی ہے مذکورہ کمیٹی کا قیام 11مئی 2013کے انتخابات پر تحریک انصاف

...تفصیل

جمہوریت میں پارلیمانی کردار کی اہمیت' عمران خان کو وزیر اطلاعات کا مشورہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بہت اہم نکتہ اٹھایا ہے کہ اگر مسائل سڑکوں پر ہی حل ہوتے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ عمران خان مسائل ایوان میں لے کر آئیں اور پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی منتخب حکومتیں چند  مٹھی بھر لوگوں کی خواہشوں پر گئیں ٹو یہ سلسلہ مستقل میں بھی جاری رہے گا احتجاجی دھرنے قومی خدمت نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے شروع کئے گئے ہیں تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہے

...تفصیل

جناب مجید نظامی کا انتقال،نظریاتی صحافت کے ایک دور کا خاتمہ

ملک کے ممتاز صحافی روزنامہ نوائے وقت اور دی نیشن کے چیف ایڈیٹر جناب مجید نظامی ہفتہ کی صبح انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم کو چند روز قبل سینے میں تکلیف کے باعث لاہور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیاگیاتھا ان کی نمازہ جنازہ میں گورنر پنجاب محمد سرور اور وزیر اعلی شہباز شریف سمیت متعدد سیاسی شخصیات اعلی حکام اور صحافیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ان کے انتقال سے تحریک پاکستان کے حوالے سے نظریاتی صحافت کا ایک دورختم ہوگیا نوائے وقت کے بانی چیف ایڈیٹر جناب حمید نظامی کے انتقال کے بعد

...تفصیل

خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے عمران خان کو انتباہ

بعض نجی ٹی وی چینلز کی اطلاعات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاہے اس کا پس منظر یہ بتایا گیاہے کہ عسکری حلقوں کی طرف سے حکومت پر واضح کیاگیاہے کہ15جون جب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کیاگیا راولپنڈی اور اسلام آباد میں پہلے سے ہی فوج موجود ہے چنانچہ اسلام آباد میں آرٹیکل245کے تحت فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کوئی معنویت نہیں رکھتا اگر واقعی یہی صورتحال ہے تو اسے حکومت کے متعلقہ اداروں کی غفلت یا لاعلمی سے ہی تعبیر کیاجاسکتاہے جنھوں

...تفصیل

جشن آزادی کو جوش و خروش سے منانے کا عزم

تئیس مارچ اور 14اگست ہماری قومی زندگی میں غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں 23مارچ1940ء کو لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی اور اس کے سات برسوں بعد 14اگست1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ 14اگست ہمارا یوم آزادی ہے یہ ہماری خوشیوں اور بارگاہ خداوندی میں ہمارے تشکر کا دن ہے کہ اس دن پاکستان دنیا کے منظر پر مسلمانوں کی ایک اہم مملکت کی حیثیت سے طلوع ہوا موجودہ حکومت نے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے وفاقی وزیر ریلوے جناب سعد رفیق کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے

...تفصیل

اہل پاکستان کا یوم سوگ' فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے وزارت خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ' فلسطینیوں پراسرائیل کی بربریت پاک بھار ت تعلقات اور پاک افغان تعلقات کے امور پر تفصل سے روشنی ڈالی اور پاکستان کا موقف پیش کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنانی ہوگی اسے غزہ کا محاصرہ ختم کرنا چاہیے جبکہ عالمی برادری کو غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کو بحال کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے اس

...تفصیل