Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

اقوام متحدہ کی طرف سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے غزہ پر حملے میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں منظور کی جانے والی قرارداد کی روشنی میں کیا گیا ہے کونسل کے خصوصی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملے میں جنگی جرائم کی عالمی تحقیقات کی فلسطینی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی 46رکنی کونسل میں 29ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا امریکہ واحد ملک تھا جس نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ یورپی ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی مخالفت میں امریکی ووٹ کا

...تفصیل

پاک بھارت مذاکرات میں تعطل کا خاتمہ اہم پیش رفت

پاکستان اور بھارت کے عوام کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں طویل عرصہ سے پایا جانے والا تعطل ختم ہوگیا ہے اور ان کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات 25اگست کو طے پائی ہے بھارت کی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے بدھ کی سہ پہر ٹیلی فون پر پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے بات چیت کی اور آئندہ ماہ ملاقات پر اتفاق کیا دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان دو ماہ قبل نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے

...تفصیل

لوک سبھا کے اراکین بھی بات چیت کے ذریعے تنازعہ کشمیر حل کرنے کے خواہاں

بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرا شیکر رائو کی بیٹی اور ضلع ناظم آباد سے لوک سبھا کی رکن کے کوتیا نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ جموں وکشمیر اور تلنگانہ بھارت کا حصہ نہیں بھارت نے ان دونوں علاقوں پر زبردستی قبضہ کر رکھاہے ایک اخبار سے انٹرویو میں کے کوتیا نے کہا کہ کشمیر اور تلنگانہ دونوں الگ الگ علاقے ہیں تاہم آزادی کے بعد ان دونوں علاقوں کو بھارت نے زبردستی ضم کرلیاہے انہوں نے کہا کہ ہمیں جموں وکشمیر کے بارے میں حقائق کو سامنے لاناچاہیے کیونکہ بعض علاقے بھارت کا حصہ نہیں تھے ہمیں ان

...تفصیل

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی ادائیگی جاری رہنی چاہیے

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ان کے دورے کا مقصد افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال ہے جن میں سرفہرست دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں اور افغانستان کا عدم تعاون شامل ہیں واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے برملا کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک

...تفصیل

امریکہ کی طرف سے موجودہ جمہوری حکومت کی حمایت کا اعلان

 پاکستان کی سیاسی صورتحال اقتصادی بحالی کے لئے اس کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف اس کے آپریشن پر عالمی برادری نے بھی مسلسل نظریں جمارکھی ہیں اور اس کی کامیابیوں پراطمینان کا اظہار کر رہی ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے عوام کی طرح عالمی برادری کے بیشتر ممالک بھی اس امر کے خواہاں ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہو اور اس میں جمہوری تسلسل موجود ہے اس ضمن میں تازہ ترین بیان امریکہ کی طرف سے آیاہے پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کی نائب خصوصی نمائندہ بیتھ جونز نے پاکستانی میڈیا

...تفصیل

اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے فوجی آپریشن کو واشنگٹن کی حمایت کا دعوی

 قیامت صغری اس سے زیادہ اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک ایک دن میں ایک سو سے زائد انسان شہید کئے جائیں مرنے والوں میں عورتوں اور بچوں کی تعداد زیادہ ہو اسپتال زخمیوں سے بھرجائیں ہزاروں گھرانوں میں ماتم برپا ہو مائوں کی گودیں اجاڑ دی جائیں عورتیں اپنے سہاگ سے محروم ہوجائیں بہنیں اپنے بھائیوںسے جدا ہوجائیں اور لاتعداد بچے یتیم و بے سہارا ہوجائیں یہ اہل فلسطین کا خون ہے یہ غزہ کے منظر ہیں اور یہ ساری قیامت مسلمانوں پر ٹوٹی ہے غزہ میں اسرائیل جس ظلم وجارحیت کا مظاہرہ کر رہاہے سفاکی اور بربریت کے الفاظ اس

...تفصیل