Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

خیبر پختونخواہ حکومت کے محکمہ اطلاعات کا پبلسٹی ونگ اور علاقائی دفاتر بند کرنے کے فیصلے

خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے میڈیا کے حوالے سے جو فیصلہ کیاہے اسے صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیاہے اس فیصلے کے تحت صوبائی محکمہ اطلاعات کا پبلسٹی ونگ اور وزارت اطلاعات کے چھ ڈویژنل دفاتر بھی ختم کر دیئے گئے ہیں اس طرح فارغ ہونے والے141 افسروں کو دیگر محکموں میں بھیجاجارہاہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ گریڈ اٹھارہ کے انفارمیشن افسروںکو گریڈ سترہ میں ایڈجسٹ کیاجارہاہے جس سے ان کا سارا کیریئر تباہ ہوگیاہے بتایاگیاہے کہ یہ سارے اقدامات تحریک انصاف کے چیئرمین کے ایک زبانی حکم کے تحت کئے

...تفصیل

سابق وزیراعظم کا انکشاف اور پرویز مشرف کے لئے محفوظ راستہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے استعفے کے بعد ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا اسٹیبلشمنٹ سے معاہدہ ہواتھا یہ معاہدہ اسٹیبلشمنٹ اورسول حکومت کے درمیان ہوا تھا جس میں طے پایاتھا کہ استعفے کے بعد پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں پرویز مشرف کے حق نہیں تاہم یہ چاہتا ہوں کہ جو وعدہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے کیا تھا اس کی پاسداری کے جائے اس معاہدے کا مسلم لیگ ن کو بھی علم تھا نوازشریف

...تفصیل

کراچی کی تعمیر وترقی کے لئے وزیراعظم کا خصوصی پیکج

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے اربوں کے جس پیکج کا اعلان کیاہے شہر قائد کے کم وبیش تمام ہی حلقوں نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ اس کے نتیجے میں شہر کے بہت سے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں گے گورنر ہائوس کراچی میں وزیراعظم کی صدارت میں منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس میں جہاں کراچی آپریشن کی کامیابیوں کا جائزہ لیاگیا وہاں وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ آپریشن کو مزید تیزکیاجائے اور اس کے حوالے سے تحفظ پاکستان قانون کے نفاذ کو یقینی بنایاجائے وزیراعظم نے اس امر

...تفصیل

کونسل فار فارن پالیسی کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روڈ میپ

ایک عالمی تنظیم کونسل فار فارن پالیسی نے تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے باضابطہ طورپر ایک روڈ میپ تشکیل دیاہے اس روڈ میپ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے آرپار ایک ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کرواکر مشترکہ طور پر ایک ہی اسمبلی تشکیل دے کر بھارت اور پاکستان کی نگرانی میں تمام اختیارات کشمیریوں کو سونپ دیئے جائیں بعض اطلاعات میں بتایاگیاہے کہ مذکورہ تنظیم کی طرف سے یہ روڈ میپ جلد ہی پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو پیش کر دیاجائے گا مذکورہ تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر وی پی ویدک نے ایک انٹرویو میں اس بات کا

...تفصیل

سپریم کورٹ کی طرف سے کم قیمت پر خوراک کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نادار افراد کے لئے فوڈ سیکورٹی کا موثر نظام قائم کرنے کے سلسلے میں وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کو آخری مہلت دیتے ہوئے17جولائی سے پہلے کم قیمت پر خوراک کی فراہمی کا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وفاق سندھ اور بلوچستان حکومت کی رپورٹوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا عدالت نے قرار دیا کہ اپنے شہریوں کو مناسب قیمت پر خوراک کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہے حکومتیں ایسا

...تفصیل

تمام جمہوریت پسند قوتیں انتشار کی سیاست کے خلاف متحد ہوجائیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ کچھ عرصہ سے جس قسم کا انداز سیاست اختیار کر رکھاہے اسے کسی صورت جمہوری اقدار سے ہم آہنگ قرار نہیں دیاجاسکتا وہ جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں اور جس طرزعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کا مقصد محض یہی ہے کہ کسی طرح موجودہ منتخب حکومت کو آئینی مدت پوری نہ کرنے دی جائے اور اسے وقت سے پہلے ختم کر دیاجائے چاہے اس کے نتیجے میں ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے لاہور میں گزشتہ روز لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان

...تفصیل