Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

اداریہ

''امریکی رویے دہشتگردی کیخلاف کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں''
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رائٹرز سے انٹرویو کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگانے اور پاکستان کی فوجی امداد مزید کم کرنے سے امریکہ کا نقصان ہوگا اس سے دونوں ممالک کی عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کو نقصان پہنچے گا  پاکستان کو چین اور روس سے مجبوراً ہتھیار خریدنے پڑیں گے وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدیداروں پر پابندیاں انسداد دہشت... تفصیل

ارسلان افتخار کا عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل62اور63کی خلاف ورزی کی روشنی میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیاہے اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے الیکشن کمیشن کو متعلقہ ریکارڈ کے حصول کے لئے درخواست دی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین نے11مئی2013کے انتخابات کے سلسلے میں اگر ایک طرف الیکشن کمیشن پر بے سروپا الزامات عائد کئے ہیں تو دوسری طرف اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھی نہیں بخشا جن کا ریٹرننگ افسروں کی براہ راست

...تفصیل

حکومت کی مدت میں کمی اور چیف الیکشن کمشنر پر اپوزیشن کی تجاویز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی سیاست کے موجودہ ماحول کے پیش نظربعض قابل عمل تجاویز پیش کی ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی شرائط تبدیل ہونی چاہیں ریٹائرڈ جج کے علاوہ سینئر بیورو کریٹس اور وکلاء کو بھی اس منصب پر تعیناتی کا موقع ملناچاہیے ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو بااختیار ہوناچاہیے اس وقت چیف الیکشن کمشنر کا کردار صرف ایک ممبر جتناہے اس کی تعیناتی کے لئے صرف جج ہونے کی پابندی کے باعث آپشنز محدود ہیںموزوں جج

...تفصیل

عمران خان کی طرف سے استعفوں کے اعلان پر پارٹی ارکان کا شدید ردعمل

تحریک انصاف کے چیئرمین کی طرف سے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر اسمبلیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر پارٹی کے اندر شدید ردعمل ہوا ہے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے متعدد ارکان نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کا کہناہے کہ ان کے صوبہ میں عام انتخابات کے دوران دھاندلی نہیں ہوئی اس لئے ان کے ارکان اسمبلی کے استعفے کا کوئی جواز نہیں ہے استعفوں کے معاملے پر پارٹی کے اندر شدید ردعمل نے پارٹی قیادت کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں اس بناء پر بعض ارکان

...تفصیل

قائد تحریک کا خطاب اور ان کے تضادات

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ آج پوری قوم اور مسلح افواج ایک صفحے پر ہیں ملک میں جلد انقلاب آنے والا ہے دہشت گردوں کے بعد بدعنوان سیاستدانوں کا صفایا ہوگا ملک کو لوٹنے والوں کو وہیں بھیج دیں گے جہاں انہوں نے لوٹی ہوئی دولت چھپا رکھی ہے ڈنڈے اور کلاشنکوف کے زور پر خود ساختہ شریعت نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اپنے ویڈیو خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ

...تفصیل

سندھ میں آئی جی پولیس کی تقرریوفاقی حکومت فراخدلی کا مظاہرہ کرے

سندھ میں نئے انسپکٹر جنرل پولیس کی تعیناتی نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان ایک تنازعہ کی صورت اختیار کرلی ہے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاق سندھ پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے ہم آئی جی سندھ کے سلسلے میں وفاق کی  طرف سے بھیجے گئے تینوں  نام تسلیم نہیں کرتے پنجاب میں اگر آئی جی ایک گھنٹے میں لگتا ہے تو سندھ میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا جس طرح پنجاب میں آئی جی وہاں کی حکومت کے ایماء پر لگایا جاتا ہے اسی طرح اپنی مرضی کا آئی جی لانا ہمارا بھی حق ہے' دونوں حکومتوں

...تفصیل

آرٹیکل 245کے نفاذ سے قبل تمام پہلوئوں پر تفصیلی غور کیا جائے

وفاقی حکومت نے موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے آئین کے آرٹیکل 245کے تحت فوج کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے یہ اختیارات دینے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت میرانشاہ ' شمالی وزیرستان' قبائلی علاقوں اور ہوائی اڈوں پر آپریشنل فرائض کی ادائیگی میں سول انتظامیہ کی معاونت کے لئے مسلح افواج کو تعینات کیا جائے گا تاہم فوج کی یہ تعیناتی با طلبی عمومی نوعیت کی نہیں ہے بلکہ مخصوص علاقوں یا

...تفصیل